Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کا سالانہ کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں22تا 24 جولائی منعقد ہوگا ،اعلامیہ


ایم کیو ایم امریکہ کا سالانہ کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں22تا 24 جولائی منعقد ہوگا ،اعلامیہ
 Posted on: 7/14/2016
ایم کیو ایم امریکہ کا سالانہ کنونشن واشنگٹن ڈی سی میں22تا 24 جولائی منعقد ہوگا ،اعلامیہ
23، جولائی کو وائٹ ہاؤس کے سامنے مہاجروں پر ریاستی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے قائدتحریک الطاف حسین خطاب کریں گے،ایم کیوایم امریکہ
سالانہ کنونشن اور وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
تیاریوں کے سلسلے میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، چیپٹر، کونٹیکٹ کمیٹیز، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے کئی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں
پاکستانی کمیونٹی کو فعال کرنے اور بڑی تعداد میں شرکت کیلئے رابطہ مہم جاری ہے
جاری تیاریوں کا جائزہ لینے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داروں کا اہم اجلاس گزشتہ رات منعقد ہو۔ سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے صدارت کی
وہائٹ ہاؤس پر منعقد کئے جانے والے مظاہرے میں امریکہ بھر سے ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان سمیت واشنگٹن ڈی سی، بالٹی مور میری لینڈ پنسلوانیا، ورجینیا، نیوجرسی اور نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی
واشنگٹن ڈی سی۔۔۔13، جولائی2016ء
امریکی دارلخلافہ واشنگٹن ڈی سی میں متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے تحت 20 ویں سالانہ کنونشن اور کراچی میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں، رینجرز کی جانب سے کالعدم و دہشت گرد جماعتوں کی سرپرستی اور مہاجرقوم کی باقاعدہ نسلُ کشی کے خلاف وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں رواں ہفتے میں ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، امریکہ کی مختلف ریاستوں میں قائم ایم کیوایم کے چیپٹرز، کونٹیکٹ کمیٹیز، کنونشن کمیٹی، مظاہرہ آگنائزنگ کمیٹی، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل ، یوتھ اور خواتین ونگ سمیت دیگر شعبہ جات کے کئی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔احتجاجی مظاہرے اور سالانہ کنونشن کے انتظامات کومنظم اور مربوط انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کمیٹیوں کومختلف ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی ہیں ۔
دریں اثناء 20ویں سالانہ کنونشن اور مظاہرے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس گزشتہ رات منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے کی جبکہ اجلاس میں اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل سمیت ایم کیو ایم امریکہ کے زونل انچارجز ، خواتین ونگ اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنونشن اور مظاہرے کے حوالے سے جاری تیاریوں اور انتظامات بشمول سوشل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کیمپین، عوامی رابطہ مہم، امریکہ بھر سے شرکت کیلئے آنے والے کارکنان کی رہائشی و دیگر انتظامات، فنانس ، اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اوراس پر اطمینان کا اظہار کیاگیا ۔وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت یقینی بنانے کیلئے عوامی رابطے مزید بہتربنانے کافیصلہ کیا گیا۔ایم کیو ایم امریکہ کا ۲۰ واں سالانہ کنونشن ۲۲ تا ۲۴ جولائی امریکی دار الخلافہ واشنگٹن میں منعقد ہوگا تاہم کنونشن اور مظاہرے میں شرکت کیلئے امریکہ بھر سے ایم کیو ایم کے کارکنان جمعرات ۲۱ جولائی سے واشنگٹن پہنچنا شروع ہوجایءں گے۔ جمعہ ۲۲ جولائی کو کنونشن کا افتتاحی سیشن منعقد کیا جائگا جس میں حسب روایت ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے تیار کردہ خصوصی سالانہ مجلہ کا جراء کیا جائے گا۔ کنونشن کے دوسرے روز ۲۳ جولائی کو ایم کیو ایم امریکہ کراچی میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں، مہاجر کارکنان کی سرکاری اہلکاروں کی جانب سے اغوا، انکی جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل اورمہاجروں کی نسل کشی ، رینجرز اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی جانب سے اپنے حلف و فرائض کے برخلاف غیر قانونی طور پر سیاسی فریق بننے ، کالعدم اور دہشت گرد جماعتوں کی سرپرستی کے عمل کے خلاف پنسلوانیا اسٹریٹ وہائٹ ہاؤس پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران و کارکنان سمیت واشنگٹن ڈی سی، بالٹی مور میری لینڈ پنسلوانیا، ورجینیا، نیوجرسی اور نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ قائدتحریک جناب الطاف حسین احتجاجی مظاہرے سے براہ راست ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کی جانب سے کنونشن اور مظاہرے کی براہ راست کوریج کیلئے ضروری تیکنیکی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

9/25/2016 2:10:34 AM