Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آغا ناصر مرحوم کے انتقال سے ملک و قوم علمی و ادبی اور کئی شعبوں میں مہارات رکھنے والی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، رابطہ کمیٹی


آغا ناصر مرحوم کے انتقال سے ملک و قوم علمی و ادبی اور کئی شعبوں میں مہارات رکھنے والی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/12/2016
آغا ناصر مرحوم کے انتقال سے ملک و قوم علمی و ادبی اور کئی شعبوں میں مہارات رکھنے والی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، رابطہ کمیٹی 
ملک کے معروف براڈ کاسٹر ، علمی و ادبی شخصیت اور ماہر نشریات آغا ناصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار 
کراچی ۔۔۔ 12، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک کے معروف براڈ کاسٹر ، علمی و ادبی شخصیت آغا ناصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آغا ناصر مرحوم کے انتقال سے ملک و قوم ایک اور علمی و ادبی اور کئی شعبوں میں مہارات رکھنے والی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آغا ناصر مرحوم نے ریڈیو پاکستان ، پاکستان ٹیلی ویژن سمیت جن جن شعبوں میں مقام حاصل کیا وہ مرحوم کی انتھک محنت ، لگن اور جستجوکو ثابت کرتا ہے اورمرحوم کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا ۔رابطہ کمیٹی نے آغا ناصر مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کر۔ (آمین)

9/29/2016 1:43:11 AM