Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولہ سرکاری ایجنسیوں کو ایم کیوایم کے کارکنوں کی فہرستیں دے کر انہیں گرفتار کروا رہا ہے، رابطہ کمیٹی


پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولہ سرکاری ایجنسیوں کو ایم کیوایم کے کارکنوں کی فہرستیں دے کر انہیں گرفتار کروا رہا ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/12/2016
پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولہ سرکاری ایجنسیوں کو ایم کیوایم کے کارکنوں کی فہرستیں دے کر انہیں گرفتار کروا رہا ہے، رابطہ کمیٹی
کارکنوں کی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے اورسرکاری ٹارچرسیلوں میں تشددکیاجارہاہے ،
کارکنوں کوسرکاری حراست میں بدترین تشددکانشانہ بناکر کہاجارہاہے کہ پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے میں شامل ہوجاؤ ورنہ قتل کرکے لاش پھینک دی جائے گی 
ڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمداورایم کیوایم لانڈھی کے لاپتہ کارکن ریاض الحق کا ماورائے عدالت قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے
پاک سرزمین ٹولہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے مہاجر دشمنی کی تمام حدوں کو پار کررہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
یہ ٹولہ اپنے آقاؤں کے اشارے پر قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی قیادت پر بیہودہ الزامات لگارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کون مہاجردشمن قوتوں کے ہاتھوں اپنے آپ کوبیچ کرقوم کو تباہ کرنے اوران کی واحدآوازکومٹانے کے ناپاک ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
مہاجر قوم ان ضمیر فروشوں کے اصل چہروں اور گھناؤنے عزائم سے اچھی طرح واقف ہے اور وہ ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔11، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے نے مہاجروں کی واحدنمائندہ جماعت ایم کیوایم کوختم کرنے اورمہاجروں کے حقوق کی جدوجہدکوصفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے مہاجردشمن قوتوں کے ہاتھوں اپنے آپ کوبیچ کرکھلی مہاجر دشمنی پر اترا ہواہے۔ مہاجرقوم ایسے ضمیرفروشوں کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب خفیہ قوتیں اپنے تمام ترمظالم اورسازشوں کے باوجود مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو ختم کرنے میں ناکام ہوگئیں تو ایم کیوایم کے چند لوگوں کومال ودولت ،بنگلوں اورعیش وعشرت کے عوض خرید کر پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولہ تشکیل دیاگیاجس کاواحدمقصد مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت کو ختم کردینا، مہاجروں کے حقوق کی آوازکوصفحہ ہستی سے مٹادینااور مہاجروں ایک بار پھر غلام بنادینا ہے۔یہ پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولہ اپنے تمام ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اب رینجرز اور سرکاری ایجنسیوں کو ایم کیوایم کے کارکنوں کی فہرستیں دے کر انہیں گرفتارکروارہاہے ،انہی کی ایماء پر گرفتارشدگان کواس ٹولے میں شامل کرانے اوران کی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے گرفتار کرکے لاپتہ کیاجارہاہے اورسرکاری ٹارچرسیلوں میں بدترین تشددکانشانہ بناکراور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کرکہاجارہاہے کہ ایم کیوایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے میں شامل ہوجاؤ ورنہ قتل کرکے لاش پھینک دی جائے گی ۔ ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارکے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمداورایم کیوایم لانڈھی کے لاپتہ کارکن ریاض الحق کا ماورائے عدالت قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاک سرزمین ٹولہ اپنے آقاؤں کوخوش کرنے کیلئے مہاجردشمنی کی تمام حدوں کوپارکررہاہے اوراپنے آقاؤں کے اشارے پر قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی قیادت پربیہودہ الزامات لگارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہاجر قوم ان ضمیر فروشوں کے اصل چہروں اور گھناؤنے عزائم سے اچھی طرح واقف ہے اوروہ ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کون مہاجروں کے حقوق کیلئے اصل جدوجہدکررہاہے اورکون مہاجردشمن قوتوں کے ہاتھوں اپنے آپ کوبیچ کرقوم کو تباہ کرنے اوران کی واحدآوازکومٹانے کے ناپاک ایجنڈے پر کام کررہاہے۔ 

9/28/2016 1:53:11 AM