Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کینیڈا کی جانب سے حضرت امجد فرید صابری ؓ کی یاد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد ‘ شمعیں روشن کی گئیں


ایم کیوایم کینیڈا کی  جانب سے حضرت امجد فرید صابری ؓ کی یاد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد شمعیں روشن کی گئیں
 Posted on: 7/6/2016 1
ایم کیوایم کینیڈا کی  جانب سے حضرت امجد فرید صابری ؓ کی یاد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد شمعیں روشن کی گئیں
کینیڈا کے تمام بڑے شہروں ٹورنٹو‘ مونٹریال‘ ونڈسر‘ ایڈمنٹن‘ اور کیلگری میں حضرت امجد فرید صابری ؒ سے اظہار محبت کے لئے لوگوں کا پر امن احتجاج
حضرت امجد فرید صابری ؒ  کے قتل میں ملوث تمام قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔حیدر عباس رضوی
حضرت امجد فرید صابری ؒ کی شہادت سے دنیا ایک عظیم صوفی شخصیت‘ قوال اور نعت گو شاعر سے محروم ہوگئی ہے۔ڈاکٹر ندیم احسان
حضرت امجد فرید صابری ؒ کی شخصیت ایک انتہائی نفیس انسان‘فرمانبرداربیٹا اور شفیق باپ کی حامل تھی۔ آصف قاضی
ٹورونٹو ۔۔۔06، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے ذیر اہتمام تمام بڑے شہروں ٹورنٹو‘ مونٹریال‘ ونڈسر‘ ایڈمنٹن‘ اور کیلگری میں عالمی شہرت یافتہ قوال اور نعت گو شاعرحضرت امجد فرید صابری ؒ  کی یاد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں۔حضرت امجد فرید صابری ؒ  کے چاہنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں احتجاجی نعروں پر مبنی پلے کارڈبھی اٹھا رکھے تھے اور پاکستان کے شہر کراچی میں رونما ہونے والے اس دل سوز واقع پر جسمیں حضرت امجد فرید صابری ؒکو شہید کیا گیا ہر دل خون کے آنسو روتا ہوا نظر آیا ۔ کینیڈا کے بیشتر شہروں میں منعقد ہونے والی ان دعائیہ تقاریب میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماء حیدر عباس رضوی ‘ نگراں ایم کیو ایم کینیڈا ڈاکٹر ندیم احسان‘ سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی‘ ارکین سینٹرل کمیٹی و ذمہ داران کے علاوہ مقامی ذمہ داران‘ کارکنان ‘ مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے جلسے سے مرکزی رہنماء حیدر عباس رضوی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہحضرت امجد فرید صابری ؒ  کے قتل میں ملوث تمام قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔نگراں ایم کیو ایم کینیڈا ڈاکٹر ندیم احسان نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امجد فرید صابری ؒ کی شہادت سے دنیا ایک عظیم صوفی شخصیت‘ قوال اور نعت گو شاعر سے محروم ہوگئی ہے۔سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے کہا کہ حضرت امجد فرید صابری ؒ کی شخصیت ایک انتہائی نفیس انسان‘فرمانبرداربیٹا اور ر شفیق باپ کی حامل تھی۔تقریب کے اختتام پر قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی درازی عمر اور صحت یابی کے لئے دعا کی گئی اور تحریک کی راہ میں شہید ہونے والے تمام ساتھیوں اور ہمدردوں کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی گئی۔















9/28/2016 12:04:37 PM