Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی عید الفطر کے پہلے دن حضرت امجد صابری شہید کی رہائشگاہ پر لواحقین سے ملاقات


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی عید الفطر کے پہلے دن حضرت امجد صابری شہید کی رہائشگاہ پر لواحقین سے ملاقات
 Posted on: 7/6/2016 1
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی عید الفطر کے پہلے دن حضرت امجد صابری شہید کی رہائشگاہ پر لواحقین سے ملاقات
ڈاکٹر فاروق ستار نے شہید کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کرکے ان کی دلجوئی کی اور شہید کے بلند درجات کیلئے دعا کی
امجد صابری شہید کو ملک و قوم سے چھیننے والے سفاک دہشت گرد اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچے گے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی ۔۔۔ 06، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے عید الفطر کے پہلے دن ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال حضرت امجد صابری شہید کی رہائشگاہ جاکر سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی دلجوئی کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے امجد صابری شہید کے بلند درجات، شہید کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے شہید امجدصابری کے بیٹوں کے سروں پر ہاتھ رکھا اور انہیں صبر کی تلقین کی۔ ڈاکٹر فاورق ستار نے کہاکہ امجد صابری شہید کو ملک و قوم سے چھیننے والے سفاک دہشت گرد اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچے گے ۔ انہوں نے کہاکہ امجد صابری شہید کے قاتلوں کا اب تک قانون کی گرفت سے محفوظ رہنا ہر امن پسند شہری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ امجد صابری شہید کو قوالی اور نعتیہ کلام میں ملکہ حاصل تھا اور شہید کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان اور پاکستانی قوم کا نام روشن ہورہا تھا لیکن سفاک دہشت گردوں نے ہم سے بے ضرر، خوش باش اور ملنسار شخصیت کو بھی چھین لیا ہے اور پاکستان اور پاکستانی قوم کو ایک اور بڑے اثاثہ سے محروم کردیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امجد صابری شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور شہید کے قتل کے پس پردہ حقائق سے ملک و قوم کو آگاہ کیاجائے ۔ 


تصاویر

9/29/2016 6:48:06 PM