Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد


قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد
 Posted on: 7/5/2016 1
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد
حق پرست عوام،عید الفطر کے موقع پر ظلم وجبر کا شکار مظلوم خاندان کی دلجوئی کریں، الطاف حسین
عیدکی خوشیوں میں شہداء، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ کو یادرکھا جائے، الطاف حسین
ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے کارکنان وعوام کو عید کی خوشیوں سے محروم رکھا جارہا ہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔17، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عید الفطر خوشیوں کا تہوار ہوتا ہے لیکن پاکستان میں گزشتہ تین برسوں سے ریاستی جبر و ستم اور آپریشن کے ذریعے ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کو عید کی خوشیاں منانے تک سے محروم رکھا جارہا ہے ، ایم کیوایم کے رہنماؤں ، کارکنوں اور ہمدردوں کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے ،جبراً ان کی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں، کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتہ اورماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ایم کیوایم کے سینکڑوں بے گناہ کارکنان جیلوں میں اور گرفتاری کے بعد سے لاپتہ کردیئے گئے ہیں جن کے اہل خانہ در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں اور عید کے موقع پربھی ان کے گھروں میں سوگ سماں ہے ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ عید الفطر کے موقع پرحق پرست شہداء ، لاپتہ اور اسیرکارکنان کے اہل خانہ کو ہرگز نہ بھولیں، ان کی ہرممکن دلجوئی کریں اورعید کی خوشیوں میں انہیں بھی شامل رکھیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام تر ظلم وستم اورجبرواستبداد کے باوجود حق پرستی کی جدوجہد جاری رہے گی اور انشاء اللہ اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گی اور ملک بھرکے مظلوم عوام عید کی سچی خوشیاں منائیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اورہمدردعوام کو بھی عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی اور ملک میں امن و امان کے قیام ،دہشت گردی کے خاتمے اور حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔

9/27/2016 1:59:03 AM