Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دس سال کیلئے ایم کیوایم کواقتداردیدیں، پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑاکردیں گے۔الطاف حسین


دس سال کیلئے ایم کیوایم کواقتداردیدیں، پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑاکردیں گے۔الطاف حسین
 Posted on: 7/5/2016 1
دس سال کیلئے ایم کیوایم کواقتداردیدیں، پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑاکردیں گے۔الطاف حسین
قرآن مجید حصول علم کی تعلیم دیتاہے لیکن مذہبی انتہاپسندعناصر علم کے پھیلانے کے خلاف ہیں
انہوں نے اسلام کوجہلاء کامذہب بنادیا ہے ،سلام کے یہ دشمن دراصل خارجی اورتکفیری ہیں
ہمارے رجسٹرڈ فلاحی ادارے کے زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے پرپابندی ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کو زکوٰۃ فطرہ اورچندہ جمع کرنے کی مکمل آزادی ہے
عمران خان نے مدرسہ حقانیہ کو30کروڑ روپے دیے جہاں سے طالبان نے جنم لیا ، جنہوں نے جی ایچ کیو، نیول بیس اورکامرہ پرحملہ کیا
یہ عناصراورداعش ایک ہی ہیں جومختلف ممالک کے ساتھ اب سعودی عرب میں مقامات مقدسہ حتیٰ کہ مسجدنبویؐ کوبھی نشانہ بنارہے ہیں
ایم کیوایم چاہتی ہے کہ پاکستان مضبوط ہو، خوشحال ہو، کراچی مضبوط ومستحکم ہو، کراچی سمیت ملک میں روزگارعام ہو، تعلیم عا م ہو،
پانی ، بجلی کی قلت نہ ہو، بجلی کی چوری نہ ہو
ممتازماہرتعلیم اوراقراء یونیورسٹی کے چانسلر حنید لاکھانی کی ایم کیوایم میں شمولیت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب 
لندن۔۔۔ 5 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی ترقی وخوشحالی چاہتی ہے اوراسی کیلئے جدوجہدکررہی ہے ، اگر دس سال کیلئے ایم کیوایم کواقتداردیدیاجائے تومیں پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑاکردوں گااوراگرنہ کرسکوں توعدالت اس پر میرے لئے جوسزاتجویزکرے میں تیارہوں۔انہوں نے یہ بات پیرکی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرممتازماہرتعلیم اوراقراء یونیورسٹی کے چانسلر حنید لاکھانی کی ایم کیوایم میں شمولیت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔ جناب الطاف حسین نے حنیدلاکھانی کی ایم کیوایم میں شمولیت کازبردست خیرمقدم کیااوراسے پارٹی کیلئے نیک شگون قراردیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجیدکی پہلی وحی ’’ اقرا ‘‘ ہے اورحنیدلاکھانی کی یونیورسٹی بھی اقرا کے ناپر ہے جونہایت خوشی کی بات ہے ۔انہوں نے تعلیم کے فروغ کیلئے حنیدلاکھانی کی خدمات کوسراہا۔ انہوں نے کہاکہ قرآن مجیدسارے کے سارا علم ہے ، جوعلم کی تعلیم دیتاہے لیکن مذہبی انتہاپسندعناصر علم کے پھیلانے کے خلاف ہیں ، جوکہتے ہیں کہ ٹی وی ، کمپیوٹراورموبائل فون توڑدو، الیکٹرانک آلات، سی ڈیزجلادو ۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجیدکی پہلی آیت ،نبی کریم ؐ پر نازل ہونے والی پہلی وحی کاپہلا لفظ ’’ اقراء ‘‘ ہے یعنی پڑھ ۔ سورہء علق میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ’’ پڑھ اللہ کے نام سے جس نے تجھے پیداکیا، دیگر مخلوقات کوپیداکیا، قلم سے علم سکھایااورتم علم سیکھواسے آگے بڑھاؤ ۔ جبکہ مولوی کہتے ہیں کہ قلم توڑدو ، کمپیوٹر،ٹی وی توڑدوکیونکہ یہ یہودی بنارہے ہیں،وہ علم پھیلانے کے خلاف ہیں، انہوں نے اسلام کوجہلاء کامذہب بنادیا ہے ۔ اسلام کے یہ دشمن دراصل خارجی اورتکفیری ہیں،یہ بظاہرتواسلام لائے ہیں لیکن دراصل یہ اسلام کے دشمن ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے حضورؐ کے زمانے میں مسجد ضراربنائی جسے حضورؐ نے ڈھانے کاحکم دیا۔انتہاپسندعناصرکہتے ہیں کہ ٹی وی حرام ہے جبکہ اسی ٹی وی سے لوگ قرآن مجیدکی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے اپنی سیاسی جدوجہدکے ساتھ ہی فلاحی سرگرمیوں کاسلسلہ شروع کیااورخدمت خلق کمیٹی کے نام سے ادارہ قائم کیاجوآج خدمت خلق فاؤنڈیشن ہے۔ سب سے بڑابلڈبینک ہماراہے، ایمبولینس اورمیت بس سروس جاری ہے ، کہیں بھی حادثہ ہوتوہماری ایمبولینس وہاں پہنچتی ہیں۔ ہمارے مردہ خانے اورنذیرحسین اسپتال قائم ہے اس کے علاوہ حیدرآبادمیں بھی اسپتال دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہے ۔ اس بڑے پیمانے پر ہماری فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن رینجرزنے ہمارے فلاحی ادارے کوعیدالاضحٰی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیں اوراب زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے پرپابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے ہماری فلاحی سرگرمیوں میں دشواریاں ہیں اورہم غریب بیواؤوں، یتیموں ، غریب ومستحقین کی مدد نہیں کرپا رہے ہیں ۔ ایک طرف توہمارے رجسٹرڈ فلاحی ادارے کے زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے پرپابندی عائدکردی گئی ہے جبکہ دوسری جانب کراچی میں کالعدم تنظیموں کو زکوٰۃ فطرہ اورچندہ جمع کرنے کی مکمل آزادی ہے،وہ کھلے عام مساجداوربازاروں میں رینجرزکی موجودگی میں چندہ جمع کررہے ہیں ۔ ایم کیوایم کے کارکنوں کو تو گرفتارکیاجارہاہے،انہیں ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے لیکن کالعدم تنظیموں کے لوگوں کوگرفتار نہیں کیاجارہاہے بلکہ ان کی سرپرستی کی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں عمران خان نے مدرسہ حقانیہ کو30کروڑ روپے فراہم کئے جہاں سے طالبان نے جنم لیا ، جن طالبان نے جی ایچ کیو، نیول بیس اورکامرہ پرحملہ کیا،پورے ملک میں دہشت گردی کی اورآج بھی کررہے ہیں۔ایسے ہی دہشت گرد بیرون ملک بھی دہشت گردی کررہے ہیں ، یہ عناصر اورداعش ایک ہی ہیں جومختلف ممالک کے ساتھ اب سعودی عرب میں مقامات مقدسہ حتیٰ کہ مسجدنبویؐ کوبھی نشانہ بنارہے ہیں۔ یہ عناصر اسلام کے کھلے دشمن ہیں اوران کی حمایت اورسرپرستی کرنے والے سب ایک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی ترقی وخوشحالی چاہتی ہے اوراسی کیلئے جدوجہدکررہی ہے،اگر دس سال کیلئے ایم کیوایم کواقتداردیدیاجائے تومیں پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑاکردوں گا اور اگر نہ کرسکوں توعدالت اس پر میرے لئے جو سزا تجویز کرے میں تیارہوں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ پاکستان مضبوط ہو، خوشحال ہو، کراچی مضبوط ومستحکم ہو، کراچی سمیت ملک میں روزگارعام ہو، تعلیم عا م ہو، پانی ، بجلی کی قلت نہ ہو، بجلی کی چوری نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں ہر طرح کے قدرتی وسائل موجود ہیں ،صرف چوری اورکرپشن روکنے کی ضرورت ہے ،نیک نیتی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

9/30/2016 11:53:36 AM