Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ کی پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت


آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ کی پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت
 Posted on: 7/1/2016 1
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ کی پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت
پی ایس پی کے رہنماؤں کی جانب سے ذمہ داران و کارکنان کو فون کالز، واٹس اپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے پی ایس پی جوائن کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور جوائن نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہے۔ مرکزی کابینہ، اے پی ایم ایس او 
تاریخ گواہ ہے کہ دھمکیوں اور جبر و تشدد سے کبھی کی کسی کی نظریاتی وابستگی تبدیل نہیں کی جاسکتی۔ مرکزی کابینہ، اے پی ایم ایس او 
اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے پاک سرزمین کے رہنماؤں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ مرکزی کابینہ، اے پی ایم ایس او کا وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔ 01، جولائی 2016ء 
آ ل پاکستان متحدہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئر مین سرفراز احمد صدیقی و اراکین مرکزی کابینہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان کو مسلسل دھمکیاں دےئے جانے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے رہنماؤں اور ذمہ داران کی جانب سے اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان کو فون کالز، واٹس اپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کررکے انہیں پی ایس پی جوائن کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور جوائن نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او ایک پرامن طلبہ تنظیم جس میں شامل ہر طالبعلم ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے طلبہ کے مسائل حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں سیاست کو تشدد کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے اور دھونس دھمکیوں کے ذریعے لوگوں کے سیاسی نظریات اور انکی سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ دھمکیوں اور جبر و تشدد سے کبھی کی کسی کی نظریاتی وابستگی تبدیل نہیں کی جاسکتی۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال سمیت تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے پاک سرزمین کے رہنماؤں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ 

4/18/2024 11:49:00 PM