Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹھٹھہ میں دھابیجی میں رینجرز کی درجن سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی اور ایم کیوایم کے 5 کارکنان سمیت 8 بے گناہ افراد کی غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی


ٹھٹھہ میں دھابیجی میں رینجرز کی درجن سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی اور ایم کیوایم کے 5 کارکنان سمیت 8 بے گناہ افراد کی غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی
 Posted on: 7/1/2016 1
ٹھٹھہ میں دھابیجی میں رینجرز کی درجن سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی اور ایم کیوایم کے 5 کارکنان سمیت 8 بے گناہ افراد کی غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی 
گرفتار شدگان کا جرم یہ تھا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے زکوٰۃ ، فطرہ جمع کررہے تھے، شبیر قائم خانی 
شہرمیں مساجد کے باہر جہادی تنظیمیں چادریں پھیلا کر چندہ جمع کررہی ہیں جبکہ ان کے چندے کا بھی معلوم نہیں کہ کہاں استعمال ہوتا ہے، شبیر قائم خانی 
خدمت خلق فاؤنڈیشن کو ملنے والی زکوٰۃ ، فطرہ اور عطیات کا تو سب کو ہی معلوم ہوتا ہے اور اس کی تشہیر بھی کی جاتی ہے، شبیر قائم خانی 
رینجرز کے افسران بالا ہم پر رحم کریں ، ہم محب وطن لوگ ہیں، شبیر قائم خانی
بعض عناصر کوہمارے فلاحی کام اوردکھی انسانیت کی خدمت کا عمل بھی پسند نہیں آرہا ہے، شبیر قائم خانی
ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ ہمیں بلائیں ، وقت دیں اور ہم سے پوچھیں کہ ہمارے کیا مسائل ہیں، شبیر قائم خانی
پنجاب اور بلوچستا میں ذمہ داران کو ایم کیوایم چھوڑنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں، شبیر قائم خانی
کراچی آپر یشن کو غیر جانبدارانہ کہنے والوں پر لوگ ہنستے ہیں، حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد کمال 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین اظہار احمد خان ، زاہد منصوری، محمد کمال اور ارشد حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس 
کراچی ۔۔۔ 01، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے گزشتہ شب ٹھٹھہ میں دھابیجی کے علاقے واٹرپمپ پمپنگ اسٹیشن کالونی میں رینجرز کی درجن سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی اور ایم کیوایم کے 5کارکنان سمیت 8بے گناہ افراد کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گرفتار کارکنان کا قصور یہ تھا کہ وہ رمضان المبارک میں مستحقین اور غرباء کی امدادکیلئے زکوٰۃ فطرہ جمع کررہے تھے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ زکوٰۃ، فطرہ جمع کرنا کونسا جرم ہے ؟ ، شہرمیں مساجد کے باہر جہادی تنظیمیں چادریں پھیلا کر چندہ جمع کررہی ہیں جبکہ ان کے چندے کا بھی معلوم نہیں کہ کہاں استعمال ہوتا ہے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کو ملنے والی زکوٰۃ ، فطرہ اور عطیات کا تو سب کو ہی معلوم ہوتا ہے اور اس کی تشہیر بھی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے افسران بالا ہم پر رحم کریں ، ہم محب وطن لوگ ہیں ، ہم کبھی ملک میں بدامنی نہیں چاہتے ، یہ وطن ہمارا ہے ، یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ پاک فوج اور رینجرز کو سیلوٹ کیا ہے ، ہمارے دلوں میں اب بھی انکا احترام ہے اگر ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جاتی رہی تو ہمارا بھی یہ ایمان ہے کہ کسی تحریک کو جبراور بندوق کی طاقت سے دیوار سے نہیں لگایاجاسکتا لہٰذا ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ ہمیں بلائیں ، وقت دیں اور ہم سے پوچھیں کہ ہمارے کیا مسائل ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کو خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں رابطہ کمیٹی کے اراکین اظہار احمد خان ، زاہد منصور ، محمد کمال اور ارشد حسن کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شبیر قائم خانی نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایم کیوایم کا قصور یہ ہے اس نے ملک کے ایوانوں میں غریبوں کوبھیجا تاکہ غریبوں کے مسائل حل ہوں اور انہیں حق حکمرانی ملے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے دائرہ کار دنیا کو پتا ہے ، ہم زبانی دعوے نہیں کرتے عملاً کام کرتے ہیں، پاکستان بلکہ پاکستان کے جغرافیہ سے باہر بھی ایران کے شہر بام میں زلزلے میں دکھی انسانیت کی خدمت انجام دی ، اسی طرح ملک میں آنے 8اکتوبر 2005ء کو آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں آنے والے زلزلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر سب سے پہلے ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار پہنچے جنہوں نے دشوار گزار پہاڑی راستوں پر چڑھ کر زلزلہ متاثرین کیلئے طبی و امدادی سرگرمیاں انجام دیں اور یہاں مہینوں تک رہے ، زلزلہ کے بعد جناب الطاف حسین واحد شخصیت تھے جنہوں نے سب سے پہلے 50لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کا پسماندہ علاقہ تھر ،پنجاب کا علاقے چولستان اور بلوچستان میں قحط سالی آتی ہو تو خدمت خلق فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں صف اول پر دکھائی دیتی ہے اور یہی ہمارا جرم اور قصور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارامذہب بھی یہی سکھاتا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کریں ، لیکن ہمیں خدمت سے روکنے کیلئے ہمارے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ، دنیا کا کونسا بھونڈا الزام ہے جو ہم پر نہ لگایا گیا ہو اور کے کے ایف کی فلاحی سرگرمیوں کوبند کرکے ہماری دکھی انسانیت کیلئے خدمات کو نہیں روکاجاسکتا یہ نقصان ان مستحقین کا ہے جو لوگ اس امید پر ہیں کہ ایم کیوایم ہماری مدد کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ شب ٹھٹھہ میں دھابیجی کے علاقے واٹرپمپ پمپنگ اسٹیشن کالونی میں رینجرز کی درجن سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کی اور ایم کیوایم کے 5کارکنان خالد جمیل ، حماد زیدی ، محمد عامر ، محمد اشرف ، محمد انیس سمیت 8بے گناہ افراد کوگرفتارکرلیا انکا قصور یہ تھا کہ وہ زکوٰۃ ، فطرہ رضاکارانہ طور پر جمع کررہے تھے ، دوکارکنان جو فالج اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے انہیں چھوڑ دیا گیا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ زکوٰۃ ،فطرہ جمع کرنا کیا جرم ہے ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں کے کے ایف ایمبولینس چل رہی ہے ، میت بسیں ، کے کے ایف کی ڈسپنسریاں ، اسپتال ، بلڈ بنک ہیں اور ہمیں جو پیسہ ملتا ہے اس سے فلاحی کام کرتے ہیں لیکن بعض عناصر کوہمارے فلاحی کام اوردکھی انسانیت کی خدمت کا عمل بھی پسند نہیں آرہا ہے انہوں نے کہاکہ یہ سراسر زیادتی اور ظلم ہے ، دیگر کالعدم تنظیمیں جہادی تنظیمیں چادریں بھیجا کر چندہ جمع کررہی ہیں جن کے چندے کا پتا نہیں کہا ں خرچ ہوتا ہے جبکہ کے کے ایف کا پیسہ تو سب کو عوامی خدمت میں لگتے ہوئے دکھائی دیتا ہے اس کے باوجود کے کے ایف پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ انہوں نے رینجرز کے افسران بالا سے کہا کہ براہِ مہربانی ہم پر رحم کریں ، ہم محب وطن لوگ ہیں ، ہم کبھی ملک میں بدامنی نہیں چاہتے ، یہ وطن ہمارا ہے ، ایم کیوایم ہمیشہ پاک فوج اورینجرز کو سیلوٹ کیا ہے ہمارے دلوں میں اب بھی ان کا احترام ہے اگر ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کی کوشش جارہی تو بھی یہ ایمان ہے کہ کسی تحریک کو جبر اوربندوق کی طاقت سے دیوار سے نہیں لگایاجاسکتا لہٰذا ہمیں بلائیں اور وقت دیں ہم سے پوچیں کہ ہمارے مسائل کیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹھٹھہ سے گرفتار کئے گئے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی ، حیدرآباد، میر پور خاص ہی نہیں بلکہ پنجاب میں بھی ہمارے ذمہ داران کو پارٹی چھوڑنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، بلوچستان میں بھی اس قسم کی اطلاعات ہیں کہ وہاں ذمہ داران کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے کہ ایم کیوایم کو چھوڑدیں ، میں انہیں شاباش پیش کرتا ہوں کہ وہ تمام الزامات کے باوجود وہ ایم کیوایم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد سے رینجرز نے ایم کیوایم سوشل میڈیا کے انچارج فہد خان اور ذمہ دار محمد مسلم کوبھی بلاجواز گرفتار کرلیا ہے ، ہم کراچی ، حیدرآباد اوٹھٹھہ میں گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد کمال نے کہا کہ اہم اور حیران کن بات یہ ہے کہ جوجہادی تنظیمیں قانون نافذ کرنے والوں کے قتل میں ملوث ہیں جن میں جیش محمد پیش پیش ہے اور وہی چادریں اٹھا کر مساجد کے باہرکھلے عام چندہ جمع کررہی ہے اور جو سیاسی پارٹی چندے کے پیسوں کو فلاحی ٰ کاموں میں استعمال کررہی ہے ، اس پر پابندی لگا ئی دی گئی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کراچی آپر یشن کو غیر جانبدارانہ کہنے والوں پر لوگ ہنستے ہیں۔

4/18/2024 11:32:21 AM