Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی آئی بی کالونی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں 10دن سے بجلی کی بندش پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی قمر عباس کااظہار مذمت


پی آئی بی کالونی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں 10دن سے بجلی کی بندش پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی قمر عباس کااظہار مذمت
 Posted on: 7/1/2016 1
پی آئی بی کالونی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں 10دن سے بجلی کی بندش پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی قمر عباس کااظہار مذمت
10,000والٹ کی لائن پر کام کرنے کیلئے کے الیکٹرک کے پاس کوئی انجینئر دستیاب نہیں ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی قمر عباس 
کے -الیکٹرک کی انتظامیہ جھوٹے بلند و بانگ بلند و دعوؤں اور اپنی نااہلی میں سب پر سبقت لے گئی ہے ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی قمر عباس
کے -الیکٹرک کے پاس شہر میں ہونے والے بجلی کے فالٹ دور کرنے کیلئے حیلے بہانوں کے علاوہ کچھ باقی نہیں بچا ہے، حق پرست رکن سندھ اسمبلی قمر عباس 
کراچی ۔۔۔یکم ، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی قمر عباس نے پی آئی بی کالونی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں 10دن سے بجلی کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں کے بعد کے الیکٹرک کے پاس شہر میں ہونے والے بجلی کے فالٹ دور کرنے کیلئے حیلے بہانوں کے علاوہ کچھ باقی نہیں بچا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جب متعلقہ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے پی آئی بی کالونی میں بجلی کے بحران کے حل کیلئے بات کی توکے الیکٹرک کی انتظامیہ نے بتایا کہ لیاری ندی میں میکاسا کے قریب 10,000والٹ کی پی ایم ٹی پھٹ گئی ہے اور10,000والٹ میں کام کرنے کیلئے ہمارے پاس کوئی انجینئر دستیاب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ جھوٹے بلند و بانگ بلند و دعوؤں اور اپنی نااہلی میں سب پر سبقت لے گئی ہے اور بارشوں کے بات شہر میں ہزاروں فالٹ دور کرنے کیلئے کے الیکٹرک کے پاس انجینئر ، گاڑیاں اور عملے کا موجود نہ ہونا المیہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی بی کالونی ٹاؤن کی یوسی 14، یوسی 15، یوسی 17اور یوسی 19گزشتہ دس دن سے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں اور یہاں کے عوام کی زندگیاں کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کے باعث اجیرن بن چکی ہیں ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی قمر عباس نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ پی آئی بی کالونی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 10دن سے بجلی کی عدم فراہمی کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور کے الیکٹرک کو شہریوں کو لوٹنے ،پریشانیوں اور مشکلات میں مبتلا کرنے سے باز رکھاجائے ۔ 

4/16/2024 7:54:55 AM