Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں مستحقین اورغرباء کی امداد کیلئے سی ایم اے ہال عزیز آباد میں بڑے امدادی پروگرام کا انعقاد


ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں مستحقین اورغرباء کی امداد کیلئے سی ایم اے ہال عزیز آباد میں بڑے امدادی پروگرام کا انعقاد
 Posted on: 6/30/2016
ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں مستحقین اورغرباء کی امداد کیلئے سی ایم اے ہال عزیز آباد میں بڑے امدادی پروگرام کا انعقاد 
امدادی پروگرام میں مستحقین میں کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں
امدادی سامان میں سلائی مشینیں ، وہیل چیئرز ، سائیکلیں ، راشن کے تھیلے ، پھلوں اور سبزیوں سے لدے ٹھیلے ،واٹر کولر ، سلے سلائے ملبوسات اور دیگر اشیاء شامل تھیں 
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے امدادی پروگرام کے شرکاء سے لندن سے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا 
کراچی ۔۔۔30، جون 2016ء 
متحدہ قومی ومومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان المبارک میں غرباء اور مستحقین کی امداد کیلئے سی ایم اے ہال عزیز آباد 8نمبر میں جمعرات کے روز امدادی پروگرام منعقد ہوا جس میں بیواؤں، یتیموں، مساکین ، غرباء ، معذوروں اور مستحقین میں کروڑوں روپے مالیت کی امدادی اشیاء اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں ۔ امدادی پروگرام کے شرکاء سے ہر سال کی طرح امسال بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ امدادی پروگرام کے سلسلے میں سی ایم اے ہال میں امدادی سامان سلائی مشینوں ، وہیل چیئرز ، سائیکلوں، راشن کے تھیلوں ، پھلوں اور سبزیوں سے لدے ٹھیلوں ، واٹر کولرز اور سلے سلائے ملبوسات کے علیحدہ علیحدہ اسٹال قائم کئے گئے تھے اوران کی مناسبت سے ہی مستحقین کو ان کی نشستوں پر بٹھایا گیا تھا ۔ اسٹیج پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی ڈاکٹر نصرت ، ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم و ٹرسٹی کے کے ایف کنور نوید جمیل ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹیز ارشد وہرا ، رؤف صدیقی ، خواجہ سہیل منصور اور احمد علی براجمان تھے ۔اس موقع پر ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ ، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، حق پرست سینیٹرز ، اراکین قومی صوبائی اسمبلی ، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے ۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز5بجے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق نے حاصل کی ۔ بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور نامزدحق پرست میئر کراچی و ٹرسٹی کے کے ایف ارشد وہرا نے بھی امدادی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ امدادی پروگرام میں ہزاروں غرباء اور مستحقین کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پرشرکاء قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون لائن پر آمد کا اعلان 6بجکر 10منٹ پر کیا گیا تو شرکاء میں زبردست جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے تالیوں اورنعروں کی گونج میں جناب الطاف حسین کا استقبال کیا ۔ جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل ، کیف لواریٰ ، اراکین رابطہ کمیٹی ، مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ، نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے مستحقین میں امدادی سامان اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے انہیں عید الفطر کی دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔

4/19/2024 10:44:18 PM