Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ ر وپے فراہم کرکے تحریک انصاف نے ایک بارپھرطالبان سے اپنے گہرےاوردیرینہ تعلقات کاعملی ثبوت فراہم کیاہے۔ندیم نصرت


جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ ر وپے فراہم کرکے تحریک انصاف نے ایک بارپھرطالبان سے اپنے گہرےاوردیرینہ تعلقات کاعملی ثبوت فراہم کیاہے۔ندیم نصرت
 Posted on: 6/27/2016
جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ ر وپے فراہم کرکے تحریک انصاف نے ایک بارپھرطالبان سے اپنے گہرےاوردیرینہ تعلقات کاعملی ثبوت فراہم کیاہے۔ندیم نصرت
یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اس مدرسہ سے طالبان نے جنم لیا جو آج پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں اورجن کی وجہ سے آج پوری دنیا کی انگلیاں پاکستان پر اٹھ رہی ہیں ۔ ندیم نصرت 
اگرایک صوبائی حکومت ہی ایسے مدرسے کی مالی مدد کرے گی توملک میں دہشت گردی کس طرح ختم ہوسکتی ہے ۔ ندیم نصرت
عمران خان اپنے فلاحی ادارے کیلئے تودنیابھرمیں جاکرفنڈجمع کرتے ہیں لیکن اپنی صوبائی حکومت سے ایک متنازعہ
مدرسے کو30کروڑ روپے فراہم کرتے ہیں جوانتہائی افسوسناک ہے ۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 27 جون 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں 30کروڑ روپے جامعہ حقانیہ کے لئے مختص کرنے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقم پربنتاہے اورعوام کے ٹیکس کے پیسے عوام کی فلاح وبہبود اورتعمیر وترقی پر خرچ ہوناچاہیے لیکن خیبرپختونخوا کی حکومت نے عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 30کروڑ روپے جامعہ حقانیہ کے لئے مختص کئے ہیں جس کے بارے میں یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اس مدرسہ سے طالبان نے جنم لیا جو آج پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں اورجن کی وجہ سے آج پوری دنیا کی انگلیاں پاکستان پر اٹھ رہی ہیں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اگرایک صوبائی حکومت ہی کسی ایسے مدرسے کی مالی مدد کرے گی توملک میں دہشت گردی کس طرح ختم ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے ایک کہاکہ جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ ر وپے فراہم کرکے عمران خان کی تحریک انصاف نے ایک بارپھرطالبان سے اپنے گہرے اوردیرینہ تعلقات کاعملی ثبوت فراہم کیاہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ عمران خان اپنے فلاحی ادارے کے لئے تودنیابھرمیں جاکرفنڈجمع کرتے ہیں لیکن اپنی صوبائی حکومت سے ایک متنازعہ مدرسے کو30کروڑ روپے فراہم کرتے ہیں جوانتہائی افسوسناک ہے ۔

4/20/2024 2:40:37 AM