Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کروڑوں عوام کے قائد ہیں اور کسی بھی طرح کا پروپیگنڈہ عوام کو ان سے دور نہیں کرسکتا۔ بیوہ ڈاکٹر عمران فاروق شہید شمائلہ عمران


الطاف حسین کروڑوں عوام کے قائد ہیں اور کسی بھی طرح کا پروپیگنڈہ عوام کو ان سے دور نہیں کرسکتا۔ بیوہ ڈاکٹر عمران فاروق شہید شمائلہ عمران
 Posted on: 9/16/2013
الطاف حسین کروڑوں عوام کے قائد ہیں اور کسی بھی طرح کا پروپیگنڈہ عوام کو ان سے دور نہیں کرسکتا۔ بیوہ ڈاکٹر عمران فاروق شہید شمائلہ عمران
سازشیں کرنے والے الطاف بھائی کے خلاف کیسی ہی سازشیں کیوں نہ کرلیں وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے
ایم کیوایم مظلوموں کی تحریک ہے جسکی جدوجہد میں الطاف بھائی کے بھائی، بھتیجے اور میرے شوہر سمیت ہزاروں شہیدوں کا لہو شامل ہے
انشاء اللہ حق پرستی کی یہ تحریک ضرور کامیاب ہوگی، ہم سب اس جدوجہد میں الطاف بھائی کے ساتھ ہیں۔ شمائلہ عمران
لندن میں ایم کیوایم یو کے کے زیر اہتمام ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی تیسری برسی کے موقع پر گفتگو
لندن ۔۔۔16 ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے شہید کنوینر اور شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران نے کہاہے کہ الطاف حسین کروڑوں عوام کے قائدہیں او ر کسی بھی طرح کا پروپیگنڈہ عوام کوان سے دورنہیں کرسکتا۔ انہوں نے یہ بات لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی تیسری برسی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انکے دونوں بیٹے عالیشان اوروجدان بھی انکے ہمراہ تھے۔ 
شمائلہ عمران نے انٹرنیشنل میڈیا میں جناب الطاف حسین کے بارے میں شائع ہونے والی منفی رپورٹس کے بارے میں کہا کہ الطاف بھائی کے خلاف جتنے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں ان کی مقبولیت میں اتنا ہی اضافہ ہورہا ہے۔ سازشیں کرنے والے الطاف بھائی کے خلاف کیسی ہی سازشیں کیوں نہ کرلیں وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔شمائلہ عمران نے کہا کہ ایم کیوایم مظلوموں کی تحریک ہے جس کی جدوجہدمیں الطاف بھائی کے بھائی ، بھتیجے اورمیرے شوہرسمیت ہزاروں شہیدوں کا لہو شامل ہے ،انشاء اللہ حق پرستی کی یہ تحریک ضرورکامیاب ہوگی اورہم سب اس جدوجہدمیں الطاف بھائی کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر شمائلہ عمران اورانکے بیٹوں نے ’’ نعرہ ء الطاف ۔۔۔جئے الطاف ‘‘ کانعرہ بھی لگایا۔

12/7/2016 6:27:21 AM