Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل راحیل شریف، آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو آئین اورقانون کے مطابق سزا دلوائیں، رابطہ کمیٹی کامطالبہ


جنرل راحیل شریف، آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو آئین اورقانون کے مطابق سزا دلوائیں، رابطہ کمیٹی کامطالبہ
 Posted on: 6/26/2016
جنرل راحیل شریف، آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو آئین اورقانون کے مطابق سزا دلوائیں، رابطہ کمیٹی کامطالبہ
آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات جلد ازجلد مکمل کرائی جائے ،رابطہ کمیٹی
جنرل راحیل نے رینجرز کی حراست میں آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، رابطہ کمیٹی
ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کے نام ، چہروں اور قومیت سے عوام کو آگاہ نہیں کیاگیا، رابطہ کمیٹی
جنرل راحیل شریف صاحب! انصاف میں تاخیر، انصاف کے خون کے مترادف ہے ،رابطہ کمیٹی
آفتا ب احمد شہید کے قاتلوں کو آئین اور قانون کے مطابق سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔26،جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو آئین اورقانون کے مطابق سزا دلوائی جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے جنرل راحیل شریف کی کراچی آمد کے موقع پرکہاکہ جنرل راحیل شریف نے مئی 2016ء میں رینجرز کی حراست میں آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل کانوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کے نتیجے میں میڈیا کے ذریعہ یہ رپورٹس آئیں کہ رینجرز کے پانچ اہلکاروں کومعطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں لیکن اس دن سے آج کے دن تک نہ توآفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کے چہرے، نام اور قومیت سے عوام کوآگاہ کیاگیا اورنہ ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے مقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انصاف میں تاخیر، انصاف کے خون کے مترادف ہے ،آپ کی براہ راست ہدایت کے باوجوداب تک آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات مکمل نہیں کی گئیں، آفتاب احمد شہید کے قاتل آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں اور مقتول کے لواحقین کو انصاف دلانے کاعمل تاخیرحربوں کی نذرکیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات جلد ازجلد مکمل کرائی جائے ، ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو آئین اور قانون کے مطابق سزا دی جائے اوراس بارے میں عوام کو آگاہ کیاجائے۔

9/25/2016 12:26:35 AM