Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سوشل میڈیا پرسیکوریٹی اداروں کے حوالہ سے چلائی جانے والی نامعلوم شخص کی گفتگو کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان ایم کیوایم


سوشل میڈیا پرسیکوریٹی اداروں کے حوالہ سے چلائی جانے والی نامعلوم شخص کی گفتگو کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 6/24/2016
سوشل میڈیا پرسیکوریٹی اداروں کے حوالہ سے چلائی جانے والی نامعلوم شخص کی گفتگو کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان ایم کیوایم
بعض شرپسندعناصر ایم کیوایم اور سیکوریٹی فورسزکے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے ایک منظم سازش کے تحت جھوٹی خبریں، اطلاعات اور دستاویزات پھیلارہے ہیں، ترجمان
اس سے قبل کنوینر ندیم نصرت کے جعلی دستخطوں سے جعلی لیٹر پھیلایاگیاجس کی ایم کیوایم نے تردید کی ، ترجمان
کراچی ۔۔۔24، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے سوشل میڈیا پرسیکوریٹی اداروں کے حوالہ سے چلائی جانے والی نامعلوم شخص کی گفتگو اور اسے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے منسوب کرنے کی سختی سے مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ گزشتہ چندہفتوں سے بعض شرپسندعناصر ایم کیوایم اور سیکوریٹی فورسزکے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے ایک منظم سازش کے تحت جھوٹی خبریں، اطلاعات اورخودساختہ دستاویزات پھیلارہے ہیں۔چندروز قبل ایک جعلی لیٹرپیڈ پر ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت کے جعلی دستخطوں سے ایک جھوٹا خط سوشل میڈیا پر چلایاگیا جس کی ایم کیوایم نے تردید کی۔ بعدازاں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کو ایم کیوایم سے منسوب کرکے رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق پر بلاجواز مقدمہ قائم کردیاگیا اور اب سوشل میڈیا پر ایسے آڈیوپیغامات چلائے جارہے ہیں جن میں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے منسوب کرکے شرانگیز، جھوٹی اورمن گھڑت باتیں کی جارہی ہیں ۔ ترجمان نے واضح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیکوریٹی اداروں کے حوالہ سے سوشل میڈیاپر پھیلائے جانے والی شرانگیزگفتگو سے ایم کیوایم کا قطعی کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر شرانگیز، سراسرجھوٹا اور خودساختہ مواد پھیلانے کا مقصد ایم کیوایم کو بدنام کرنا ہے ۔

4/19/2024 11:13:04 AM