Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملکی و بین الاقوامی شہر ت یافتہ مشہو ر و معروف قوال امجد فرید صابری شہید کا سوئم


ملکی و بین الاقوامی شہر ت یافتہ مشہو ر و معروف قوال امجد فرید صابری شہید کا سوئم
 Posted on: 6/24/2016
ملکی و بین الاقوامی شہر ت یافتہ مشہو ر و معروف قوال امجد فرید صابری شہید کا سوئم 
سوئم کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل ، رابطہ کمیٹی ارکان زاہد منصوری ،ارشد حسن،نامزدحق پرست میئرکراچی وسیم اختر،قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، بلدیاتی نمائندوں ، ذمہ داران و کارکنان کی شرکت 
کنور نوید جمیل کی امجد صابری شہید کے سوگوار لواحقین سے ملاقات ، قائد تحریک کا تعزیتی پیغام پہنچایا 
جناب الطاف حسین کو امجد فرید صابری کی شہادت پر گہرا صدمہ پہنچا ہے، کنور نوید جمیل کی گفتگو 
کراچی ۔۔۔24، جون 2016ء 
ملکی و بین الاقوامی شہر ت یافتہ مشہو ر و معروف قوال امجد فرید صابری شہید کا سوئم آج ان کی رہائشگاہ واقع لیاقت آباد نمبر 4میں ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں سمیت مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات ، فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے فنکاروں ، اداکاروں ، علمائے کرام ، نعت خواں حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سوئم کے اجتماع میں شہید امجد فرید صابری کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔اس موقع پر بھی سوگ کی فضا دکھائی دی ، شرکاء نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جبکہ لوگ ایک دوسرے سے ملکر شہید کو یاد کرکر کے روتے دکھائی دیئے ۔ سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل ، رابطہ کمیٹی ارکان ارشد حسن ، زاہد منصوری ، نامزد حق پرست میئر وسیم اختر ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ، حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، بلدیاتی نمائندوں ، لیاقت آباد ٹاؤن کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدرد بھی شریک تھے ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنو ر نوید جمیل نے شہید امجد فرید صابری کے سوگوار لواحقین سے ملاقات بھی کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچایا ۔ کنور نوید جمیل نے سوگواران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد فرید صابری شہیدکو سفاک قاتلوں نے ہم سے چھین لیا لیکن ان کی یادیں، باتیں اور کلام ہمارے دل اور دماغ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو امجد فرید صابری کی شہادت پر گہرا صدمہ پہنچا ہے اور وہ اس بات پر دکھی ہیں کہ سفاک دہشت گردوں نے ملک و قوم کو قیمتی اثاثہ اور سرمایہ سے محروم کردیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امجد فرید صابری شہید کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

4/19/2024 2:03:09 AM