اے مرے ہم نشیں چل کہیں اورچل۔۔۔اس چمن میں اب اپناگزارانہیں
قائدتحریک الطاف حسین نے اپنے خطاب میں بزرگ مہاجر شاعر استاد قمرجلالوی مرحوم کے مشہورزمانہ اشعارپڑھے
مہاجروں پر ظلم وستم کب تک جاری رہے گا؟آخرمہاجر کہاں جائیں؟ الطاف حسین
لندن ۔۔۔23، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے پاکستان کے مختلف شہروں اوراوورسیزیونٹوں میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں پر ظلم وستم کب تک جاری رہے گا؟آخرمہاجر کہاں جائیں؟ اس موقع پرانہوں نے بزرگ مشاعر استاد قمرجلالوی مرحوم کے یہ مشہورزمانہ اشعاربھی پڑھے ۔
اے مرے ہم نشیں چل کہیں اورچل
اس چمن میں اب اپناگزارانہیں
بات ہوتی گلوں تک توسہہ لیتے ہم
اب توکانٹوں پہ بھی حق ہمارا نہیں
گلستاں کولہوکی ضرورت پڑی
سب سے پہلے ہی گردن ہماری کٹی
پھربھی کہتے ہیں ہم سے یہ اہل چمن
یہ چمن ہے ہمارا ، تمہارا نہیں