Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو کا ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کوٹیلی فون ،معروف قوال امجد صابری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا


پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو کا ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کوٹیلی فون ،معروف قوال  امجد صابری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا
 Posted on: 6/23/2016
پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو کا ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کوٹیلی فون ،معروف قوال 
امجد صابری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا 
امجد صابری کے بہیمانہ قتل کی واردات سے گھر گھر سوگ کی فضا ہے، اسماعیل راہو کی ڈاکٹر فارو ق ستار سے گفتگو امجد صابری کا قتل ملک و قوم کا نقصان ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
ٹیلی فونک گفتگو میں سیاسی اور دو طرفہ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کااظہار 
کراچی ۔۔۔23، جون 2016ء 
پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو نے ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کوٹیلی فون کرکے معروف قوال امجد صابری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔ اسماعیل راہو نے ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امجد صابری کے بہیمانہ قتل کی واردات سے گھر گھر سوگ کی فضا ہے اور امجد صابری کے سفاک قاتلوں کی جلد گرفتاری اور ان کے عبرتناک انجام کے سب ہی منتظر ہیں ۔ انہوں نے امجد صابری کی شہادت پر شہید کے تمام سوگوار لواحقین اور عقیدت مندوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور شہید کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ اسماعیل راہو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امجد صابری جیسی شخصیت کے بہیمانہ قتل کے بعد شہر میں امن و امان کی صورتحال اور کراچی آپریشن کا از سرِ جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امجد صابری کا قتل ملک و قوم کا نقصان ہے اور امجد صابری شہید کی یادیں ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی ۔ ٹیلی فونک گفتگو میں سیاسی اور دو طرفہ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پردونوں جانب سے تشویش کااظہار کیا گیا ۔ 

4/25/2024 12:53:49 PM