Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مبینہ حملہ آور کو’’ اردوبولنے والا‘‘ قراردینا سراسرتعصب، بدنیتی اورمہاجردشمنی ہے، رابطہ کمیٹی


مبینہ حملہ آور کو’’ اردوبولنے والا‘‘ قراردینا سراسرتعصب، بدنیتی اورمہاجردشمنی ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/23/2016
مبینہ حملہ آور کو’’ اردوبولنے والا‘‘ قراردینا سراسرتعصب، بدنیتی اورمہاجردشمنی ہے، رابطہ کمیٹی 
کیامبینہ حملہ آور نے خود کو اہل زباں ثابت کرنے کیلئے ’’شین‘‘ ، ’’قاف‘‘ اور ’’جیم‘‘ کاامتحان دیاتھا؟ رابطہ کمیٹی
امجد فرید صابری شہید کے اصل قاتلوں کو بچانے کی مذموم کوشش بھی کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
امجدصابری قوال کے قاتل کو ’’اردوبولنے والا‘‘ قراردینے کے پس پشت کونسے گھناؤنے مقاصد کارفرما ہیں؟ 
ایک مرتبہ پھر ہائی پروفائل قتل کیس میں ایم کیوایم کو ملوث کرنے کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
انشاء اللہ ایم کیوایم اورمہاجروں کے خلاف یہ سازش بھی ماضی کی طرح ناکام ثابت ہوگی، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔23، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پولیس وانتظامیہ کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ قوال امجد فرید صابری شہید کے کے مشتبہ قاتل کے جاری کردہ خاکہ میں مبینہ حملہ آور کو اردوبولنے والا قراردینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس بہتان کو سراسرتعصب، بدنیتی اورمہاجردشمنی قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیس وانتظامیہ کی جانب سے امجد فریدصابری قوال کے قاتل کے خاکہ کے بارے میں کہاگیا ہے کہ یہ خاکہ قاتل سے 70 فیصد ملتا جلتا ہے ،خاکہ میں یہ تو کہاگیا ہے کہ مشتبہ قاتل کے سرکے بالوں اورآنکھوں کے رنگ کے بارے میں معلوم نہیں مگریہ واضح طورپر کہاگیا ہے کہ ’’قاتل اردوبولنے والا ہے‘‘ ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اردو،پاکستان کی قومی زبان ہے اور پاکستانی آبادی کی اکثریت اردوزبان بولتی ہے لیکن پولیس وانتظامیہ کی جانب سے مشتبہ قاتل کو اردوبولنے والا قراردیکرایک جانب اردوبولنے والوں کو بدنام کیاجارہا ہے اور دوسری جانب امجد فرید صابری شہید کے اصل قاتلوں کو بچانے کی مذموم کوشش بھی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے رینجرز، پولیس اور قانون نافذکرنے والے دیگراداروں کے سربراہان سے دریافت کیا کہ کیا قاتل نے جائے واردات پر پولیس وانتظامیہ سے بات چیت کی تھی یااس نے خود کو اہل زباں ثابت کرنے کیلئے ’’شین‘‘ ، ’’قاف‘‘ اور ’’جیم‘‘ کاامتحان دیاتھا؟ قوم کو بتایاجائے کہ امجدفریدصابری قوال کے قاتل کو اردوبولنے والا قراردینے کے پس پشت کونسے گھناؤنے مقاصد کارفرما ہیں؟ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیس افسران ٹیلی ویژن پربیان دے رہے ہیں کہ امجدفرید صابری کو قتل کرنے کے بعد قاتل حسن اسکوائر کی جانب فرار ہوگئے لیکن رینجرزاورپولیس نے لیاقت آبادکے فلیٹوں کا محاصرہ کیاجوکہ مکمل اردوبولنے والوں کی آبادی ہے ۔ کالعدم تنظیم طالبان کی جانب سے امجدفرید صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کی جارہی ہے لیکن متعصب اورنسل پرست اینکرپرسن اس واردات میں ایم کیوایم کو ملوث کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کازور لگارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان تمام حقائق سے ثابت ہوتا ہے کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ہائی پروفائل قتل کیس میں ایم کیوایم کو ملوث کرنے کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کیاجارہا ہے اور امجد فریدصابری کے قاتل کو اردوبولنے والا قراردینا اسی گھناؤنی اور مکروہ سازش کا حصہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی کی طرح ریاستی طاقت اوروسائل کے ذریعہ جھوٹ کو سچ اورسچ کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ایسا گھناؤنا عمل کرنے والے بھول گئے کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ دیکھ رہا ہے اور وہ بہترانصاف کرنے والا ہے۔ انشاء اللہ ایم کیوایم اورمہاجروں کے خلاف یہ سازش بھی ماضی کی طرح ناکام ثابت ہوگی۔

4/19/2024 4:51:05 PM