Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امجدصابری شہید کی شناخت پاکستان تھی ،انکی شہادت پاکستان کاناقابل تلافی نقصان ہے ۔الطاف حسین


امجدصابری شہید کی شناخت پاکستان تھی ،انکی شہادت پاکستان کاناقابل تلافی نقصان ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 6/23/2016
امجدصابری شہید کی شناخت پاکستان تھی ،انکی شہادت پاکستان کاناقابل تلافی نقصان ہے ۔الطاف حسین
امجدصابری کی شہادت سے پیداہونے والاخلاشائد کبھی پرنہ ہوسکے۔قاتل نہ صرف فن کے دشمن تھے بلکہ دین اسلام کے بھی دشمن تھے
کوئی مہاجرامجدصابری کاقتل نہیں کرسکتا ،اگربالفرض کسی مہاجر نے امجد صابری کا قتل کیا بھی ہو تو وہ یقینا مہاجروں سے نفرت کرنے والی قوتوں کا آلہء کار ،تنخواہ دارہوگا
مہاجردشمن قوتوں نے امجدصابری کاقتل کرکے صرف مہاجرقوم کونقصان نہیں پہنچایاپاکستان کونقصان پہنچایاہے
جس نے امجد صابری کے قتل کا منصوبہ بنایا، جس جگہ بنا، جن لوگوں نے مل کے بنایا ، جنہوں نے اس پرعمل کیا ان سب پر اپنا عذاب نازل فرما
مہاجرشمن قوتوں نے پاکستان کے ہیرے کو پاکستان سے جداکر دیا، پاکستان کی خوبصورتی کو تباہ کر دیا
قاتل لوگوں سے توچھپ سکتے ہیں اللہ تعالیٰ سے نہیں چھپ سکتے ۔ یہ ایساصدمہ ہے کہ دل کوچاہے کتنی ہی تسلی دیںلیکن یہ غم کم نہیں ہوسکتا
تمام محب وطن لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امجدصابری شہید کیلئے قرآن خوان وفاتحہ خوانی کریں اور ان کی مغفرت کی دعائیں کریں
عوام بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور شہروں،دکانوں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں اورثابت کردیں کہ آپ سب امجد صابری شہید ؒکے گھر والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں
دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ امجدصابری شہیدکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرما۔میں امجدصابری شہیدکے گھر کے ایک ایکفرد سے اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ، اللہ تعالیٰ انہیں صبردے اور ہم سب کوبھی صبردے 
امجدصابری شہیدکے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ یادگاربنائی جائے گی، ان کی شہادت کے دن کو قومی سوگ کے طورپرمنایاجائے گا
ہرسال فاتحہ خوانی اورمحفل سماع کاانعقادکرکے ان کی روح کو ثواب پہنچایاجائے گا، نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
لندن133 23 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ امجدصابری شہید پاکستان قوم کے نمائندے تھے ، وہ پاکستان کے نام سے جانے پہچانے جاتے تھے،پاکستان ان کی شناخت تھی ،ان کی شہادت پاکستان کانقصان ہے ۔ کوئی مہاجرامجدصابری کاقتل نہیں کرسکتا اور اگربالفرض کسی مہاجر نے امجد صابری کا قتل کیا بھی ہو تو وہ یقینامہاجردشمن قوتوں، مہاجروں سے نفرت کرنے والی قوتوں کا آلہء کار ،تنخواہ دارہوگا۔انہوں نے یہ بات آج صبح نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے ممتازصوفی قوال امجدصابری کی شہادت پر رابطہ کمیٹی پاکستان ، لندن ، سی ای سی ،تنظیمی شعبہ جات اے پی ایم ایس او، لیبرڈویژن،شعبہ خواتین، لیگل ایڈکمیٹی ، میڈیکل ایڈکمیٹی،نیوزکمیٹی، وڈیوکمیٹی، فوٹوگرافرزکمیٹی، اسپیچ کمیٹی ، تمام تنظیمی کمیٹیوں، تمام زونز، تمام صوبوں کی کمیٹیوںاورپاکستان بھرکے تمام ضلعی اورعلاقائی اوریونٹوں کے ذمہ داران اورکارکنان اورعوام سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے معروف قوال،حمدونعت خواں،دانشور، محقق اورعوام کے دلوں میں بس جانے والی، پیاربھری شخصیت جس کوخدانے آوازکی دولت سے مالا مال کیاتھا،جناب امجدصابری شہید ؒ گزشتہ روزدہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہوگئے ، اناللہ واناالیہ راجعون۔ میں اس سانحہ پر سب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتاہوں۔ دعاکرتاہوں کہ شہید امجدصابری ؒ کواللہ تعالیٰ اپنی جواررحمت میںجگہ عطافرمائے ، سرکاردوعالمؐ کے صدقے انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ،پنجتن پاک معصومین کربلاکے صدقے، حسینیت کے صدقے ان کی قبرکوکشادہ کردے،اسے خوشبوؤں، رحمتوںاوراپنی برکتوں سے بھردے ۔ ان کے گھر والوں اور لواحقین سب کوصبر جمیل عطافرمائے ۔ اللہ تعالیٰ سب کویہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطافرمائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ امجدصابری کی شہادت پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے جو شائد کبھی پرنہ ہوسکے۔قاتل نہ صرف فن کے دشمن تھے بلکہ دین اسلام کے بھی دشمن تھے اورسب سے بڑھ کرقاتل اس بات سے سخت نالاں تھے کہ ایک ایساابھرتاہوا قوال جس نے ایک فنکارکی شکل میں کراچی سے امریکہ، امریکہ سے افریقہ ، افریقہ سے ایشیا،ایشیاسے آسٹریلیا تک پوری دنیا میں اپنے فن کالوہا منوالیاتھا ، پوری دنیا میں ایشیا سے تعلق رکھنے والایا فن سے محبت کرنے والا شائد ہی کوئی فردایساہوجوامجدصابری کے نام سے واقف نہ ہو۔ یہ ابھرتی ہوئی شخصیت مہاجرقوم میں سے تھی اورمہاجرقوم کے دشمنوںکوجس طرح قائداعظم ناپسند تھے ،محترمہ فاطمہ جناح ناپسند تھیں، خان لیاقت علی خان ناپسند تھے اسی طرح امجدصابری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت بھی ناپسند تھی۔ان کے فن کا لوہا دنیامیں جس طرح ماناجاتاتھا دشمنوں کوان کی شہرت ناپسندتھی کہ مہاجروں میں اتنابڑا فنکارپیدانہ ہواسی لئے پاکستان کے مہاجردشمن عناصرنے امجد صابری کاقتل کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ کوئی مہاجرامجدصابری کاقتل نہیں کرسکتا اوربالفرض اگر کسی مہاجر نے امجد صابر ی کا قتل کیا بھی ہو تو وہ یقینا مہاجر دشمن قوتوں، مہاجروں سے نفرت کرنے والی قوتوں کا آلہء کار ،تنخواہ دارہوگا۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ جس نے امجد صابری کے قتل کا منصوبہ بنایا، جس جگہ بنا، جن لوگوں نے مل کے بنایا،منصوبہ بندی کی ، جن لوگوں نے اس کوexecute کیا ان سب پر غیب سے اپنا عذاب نازل فرما۔جناب الطاف حسین نے پاکستان کے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مہاجردشمن قوتوں نے امجدصابری کاقتل کرکے امجد صابری کانقصان نہیں کیا،مہاجرقوم کے ابھرتے ہوئے فنکارکوقتل کرکے صرف مہاجرقوم کونقصان نہیں پہنچایاپاکستان کونقصان پہنچایاہے۔وہ مہاجرقوم کاضرور تھامگر وہ پاکستان قوم کا نمائندہ تھا، وہ پاکستان کے نام سے جانا پہچانا جاتا تھا،پاکستان اس کی شناخت تھی ،ان کی شہادت پاکستان کانقصان ہے ۔ مہاجرشمن قوتوں نے پاکستان کے ہیرے کو پاکستان سے جداکر دیا، پاکستان کی خوبصورتی کو تباہ کر دیا ۔ اللہ تعالیٰ امجدصابری کوقتل کرنے والے ملک دشمنوں اور جنہوں نے قتل کی پلاننگ کی ان کوتباہ بربادکردے، ان پراپنا قہر نازل فرما ۔ امجدصابری شہیدؒ کی والدہ، بیوہ، بچوں ، بہن ،بھائیوں،خاندان والوں،تمام رشتہ داروںاوراحباب سب کوصبرجمیل عطافرما۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وہ خوشیاں بانٹنے والا ، مسکراہٹیں بانٹنے والا، ذہنی اذیت کا شکار لوگوں کو ذہنی سکون پہنچانے والا فرشتہ صفت انسان دنیاسے مٹادیا گیا ،امن وسکون کے دشمنوں نے اسے راستے سے ہٹادیا۔ امجدصابری شہیدؒ سرکاردوعالم ؐ ، محبوب الہٰی اوربزرگان دین کی شان میں انتہائی عقیدت سے نعتیں پڑھتاتھا، حمد پڑھتاتھا، امجد صابری بزرگان دین سے انتہائی عقید ت رکھتے تھے، ان کی شان میں کلام پڑھا کرتے تھے ،اس کے دشمنوں نے ، اللہ اوراس کے محبوب کے دشمنوں نے انہیں شہید کردیا۔ان کے قاتل لوگوں سے توچھپ سکتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ سے نہیں چھپ سکتے ۔ یہ ایساصدمہ ہے کہ دل کوچاہے کتنی ہی تسلی دیںلیکن یہ غم کم نہیں ہوسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں پاکستان کے تمام محب وطن لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امجدصابری شہید کیلئے قرآن خوان وفاتحہ خوانی کے اجتماعات کریں، قرآن پڑھ کرانہیں بخشیں، ان کی مغفرت کی دعائیں کریں،بازؤوںپر سیاہ پٹیاں باندھیں اور شہروں،دکانوںپر سیاہ جھنڈے لہرائیں اورثابت کردیں کہ آپ سب امجد صابری شہید ؒکے گھر والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ میںدعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ امجدصابری شہیدکو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطافرما۔میں امجدصابری شہیدکے گھر کے ایک ایک فرد سے اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ، اللہ تعالیٰ انہیںصبردے اور ہم سب کوبھی صبردے ۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر کہاکہ امجدصابری شہیدکیلئے اعلیٰ سے اعلیٰ یادگاربنائی جائے گی ، ان کی شہادت کے دن کو قومی سوگ کے طورپرمنایاجائے گا۔ہرسال اس دن کے موقع پر فاتحہ خوانی اورمحفل سماع کاانعقادکرکے ان کی روح کو ثواب پہنچایا جائے گا۔

9/28/2016 11:59:54 PM