Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ڈیفنس ٹاؤن کے آرگنائزر اظہر علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ڈیفنس ٹاؤن کے آرگنائزر اظہر علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
 Posted on: 6/22/2016
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ڈیفنس ٹاؤن کے آرگنائزر اظہر علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
مرحومہ کی نماز جنازہ میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز، سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج فرقان اطیب اور دیگر ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
کراچی ۔۔۔ 22؍ جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم ڈیفنس ٹاؤن کے آرگنائزر اظہر علی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں اراکین رابطہ کمیٹی نے اظہر علی سمیت تمام سوگوارین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لوحقین کو یہ صدمہ سہنے کا حوصلہ و ہمت عطا فرمائے۔ (آمین)
دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ ڈیفنس میں واقع مسجد شمیم میں ادا کی گئی اور تدفین گزری قبرستان میں کی گئی۔ جس میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز، سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج فرقان اطیب و اراکین کمال صدیقی، ذیشان اور کارکنان موجود تھے۔ 

9/29/2016 11:57:06 PM