Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال کئے جارہے ہیں، ہاشم اعظم


پاکستان میں مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال کئے جارہے ہیں، ہاشم اعظم
 Posted on: 6/21/2016
پاکستان میں مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال کئے جارہے ہیں، ہاشم اعظم
ریاستی سطح پر مہاجروں کا سیاسی ، معاشی ، تعلیمی اور جسمانی قتل عام کیاجارہا ہے، ہاشم اعظم
ایم کیوایم برطانیہ کے تحت ساؤتھ لندن یونٹ اور بریڈفورڈ یونٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ افطار ڈنرسے خطاب
تقاریب سے ایم کیو ایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی،جنرل سیکریٹری منظوراحمد، اراکینمحسن سعید، محترمہ شبنم طارق اور آصف سعید نے بھی خطاب کیا
لندن۔۔21جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے ساؤتھ لندن یونٹ اور بریڈفورڈ یونٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ افطار ڈنرکا اہتمام کیاگیا جن میں ساؤتھ لندن اور بریڈ فورڈ یونٹ کے ذمہ داران ،کارکنان، ان کے اہل خانہ اور پاکستانی ہمدردوں نے شرکت کی۔تقاریب میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ افطار ڈنر کی تقاریب میں خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہاجروں کو بدترین ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، تعصب کی بنیاد پرپیراملٹری رینجرز اور دیگر ریاستی اداروں کی جانب سے مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال کئے جارہے ہیں۔ ہاشم اعظم نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کی آڑ میں سندھ کے شہری علاقوں کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور ریاستی سطح پر مہاجروں کا سیاسی ، معاشی ، تعلیمی اور جسمانی قتل عام کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین برس کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں رہنماؤں اورکارکنان کو گرفتارکیاگیا، سینکڑوں کارکنان کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا اور 60 سے زائد کارکنان کو حراست کے دوران وحشیانہ تشددکا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کردیاگیا جس سے ثابت ہوچکا ہے کہ کراچی آپریشن ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف نہیں بلکہ مہاجروں سمیت پاکستان بھر کے مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔ہاشم اعظم نے کہاکہ ایم کیو ایم برطانیہ ، ریاستی سطح پر مہاجروں کے خلاف رینجرز اور دیگر ریاستی اداروں کے مظالم پر ہرگز خاموش نہیں رہے گی اور مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے پوری دنیا کو آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود ایم کیو ایم کے کارکنان قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں اور انشاء اللہ ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشیں ماضی کی طرح ناکام ثابت ہونگیں ۔دعوت افطارکی تقاریب سے ایم کیو ایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی،جنرل سیکریٹری منظوراحمد، اراکین آرگنائزنگ کمیٹی محسن سعید، محترمہ شبنم طارق اور آصف سعید نے بھی اظہار خیال کیا۔
 

9/29/2016 11:56:07 PM