Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیبرڈویژن کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن کاشف حسین کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم لیبرڈویژن کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن کاشف حسین کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/21/2016
ایم کیوایم لیبرڈویژن کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن کاشف حسین کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردوں کے خلا ف کارروائی کرنے کے بجائے رینجرز ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکرنے،انہیں لاپتہ کرنے اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے میں مصروف ہے
کل ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاٹاؤن کے فنانس سیکریٹری سیدوقاراحمدکوگرفتارکیاگیا اورآج ایم کیوایم لیبرڈویژن کی سینٹرل 
کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن کاشف حسین کولیاقت آبادمیں ان کے گھرسے گرفتارکیاگیا
ذمہ داروں اورکارکنوں کی یہ گرفتاریاں ثابت کرتی ہیں کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے
کوشش کی جارہی ہے کہ ایم کیوایم کو کمزورکرکے کراچی میں اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ ٹولے کوشہرپرمسلط کیاجائے۔ رابطہ کمیٹی
وقاراحمد،کاشف حسین اوردیگرتمام گرفتار شدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 21 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیبرڈویژن کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن کاشف حسین کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں اغوابرائے تاوان کی وارداتیں ہورہی ہیں، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ایک مرتبہ پھراپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں ، تاجروں کوگینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے بھتہ پرچیاں مل رہی ہیں لیکن ان جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردوں کے خلا ف کارروائی کرنے کے بجائے رینجرزصرف اورصرف ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکرنے،انہیں لاپتہ کرنے اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے میں مصروف ہے ۔کل ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاٹاؤن کے فنانس سیکریٹری سیدوقاراحمدکوگرفتارکیاگیاجنہیں ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیااورآج علی الصبح ایم کیوایم لیبرڈویژن کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن کاشف حسین کولیاقت آبادمیں ان کے گھرسے رینجرزنے گرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی یہ گرفتاریاں ثابت کرتی ہیں کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے تاکہ ایم کیوایم کو کمزورکرکے کراچی میں اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ ٹولے کوشہرپرمسلط کیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ سیدوقاراحمد،کاشف حسین اوردیگرتمام گرفتار شدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں۔ 

9/29/2016 1:41:11 PM