Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سوشل میڈیا پر چلنے والی جس وڈیو کو جواز بنا کر رینجرز کی جانب سے مقدمہ قائم کیا گیا ہے اس سے امین الحق، شعبہ اطلاعات کے ارکان یا ایم کیوایم کا کوئی تعلق نہیں۔ ندیم نصرت، کنوینر ایم کیوایم


سوشل میڈیا پر چلنے والی جس وڈیو کو جواز بنا کر رینجرز کی جانب سے مقدمہ قائم کیا گیا ہے اس سے امین الحق، شعبہ اطلاعات کے ارکان یا ایم کیوایم کا کوئی تعلق نہیں۔ ندیم نصرت، کنوینر ایم کیوایم
 Posted on: 6/15/2016
سوشل میڈیا پر چلنے والی جس وڈیو کو جواز بنا کر رینجرز کی جانب سے مقدمہ قائم کیا گیا ہے اس سے امین الحق، شعبہ اطلاعات کے ارکان یا ایم کیوایم کا کوئی تعلق نہیں۔ ندیم نصرت، کنوینر ایم کیوایم
ایم کیوایم ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے، وہ اس طرح کے غیرذمہ دارانہ عمل پر یقین نہیں رکھتی۔ ندیم نصرت
ایم کیوایم اگرکسی کے غلط اقدام کوغلط کہتی ہے توکھل کرکہتی ہے ، اسے اس طرح کی وڈیویانغمے بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ندیم نصرت
سوشل میڈیاایک ایسا آزاد میڈیم ہے جس پر کوئی بھی فرد کسی کے بھی نا م سے کسی بھی قسم کاکوئی نغمہ، تصویر یا کوئی بھی مواد بنا کر جاری کرسکتا ہے 
دنیا بھر میں روزانہ بے شمار جعلی مواد سوشل میڈیا پر چل رہا ہوتا ہے جس پر کسی کا کوئی زور نہیں ہوتا۔ ندیم نصرت
سوشل میڈیاپر چلنے والے کسی مواد کی بنیادپرربغیرتحقیق کے ر ابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کے خلاف مقدمہ قائم کرنا نہایت مضحکہ خیز اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ ندیم نصرت 
رینجرز ایک ذمہ دار ادارہ ہے ، اسکے حکام بلاتحقیق الزامات اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جوعوام میں اس کامذاق بننے کاسبب بنیں 
امین الحق کے خلاف جھوٹا مقدمہ واپس لیاجائے ، جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے
بلاتحقیق ہر واقعہ کا الزام ایم کیوایم کے سر تھوپنے اور ہر واقعہ میں ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی روش ترک کی جائے۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 15 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کے خلاف رینجرزکی جانب سے سوشل میڈیاپر چلنے والی کسی نامعلوم وڈیوکی بنیادپر مقدمہ درج کرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ انٹرنیٹ سے تھوڑی سی بھی واقفیت رکھنے والا ہرفردیہ بات اچھی طرح جانتاہے کہ سوشل میڈیاایک ایسا آزاد میڈیم ہے جس پر کوئی بھی فرد کسی کے بھی نا م سے کسی بھی قسم کاکوئی نغمہ، تصویر یا کوئی بھی موادبناکر جاری کرسکتاہے اور دنیا بھر میں وزانہ بے شمار جعلی مواد سوشل میڈیا پرچل رہا ہوتا ہے جس پر کسی کا کوئی ذورنہیں ہوتا۔ مگر یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ رینجرز نے بغیرتحقیق کئے سوشل میڈیاپر چلنے والے کسی موادکوبنیادبناکرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئررکن اورمیڈیا سیل کے انچارج امین الحق کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے جونہایت مضحکہ خیز اوربدنیتی پر مبنی ہے ۔ ندیم نصرت نے واضح الفاظ میں کہاکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی جس وڈیو کو جواز بناکر رینجرزکی جانب سے امین الحق کے خلاف مقدمہ قائم کیاگیا ہے اس سے امین الحق،شعبہ اطلاعات کے ارکان یاایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں ہے، ایم کیوایم ایک ذمہ دارسیاسی جماعت ہے ، وہ اس طرح کے غیرذمہ دارانہ عمل پر یقین نہیں رکھتی ۔ایم کیوایم اگرکسی ادارے کے کسی غلط اقدام کوغلط کہتی ہے توکھل کرکہتی ہے ، اسے اس طرح کی وڈیویانغمے بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ بدقسمتی سے سرکاری ایجنسیوں میں ایک ایم کیوایم مخالف مائنڈسیٹ موجود ہے جس کے تحت کراچی میں ہونے والے ہرواقعہ کاالزام بناء کسی تحقیق،ثبوت اورشواہد کے ایم کیوایم کے سرتھوپ دیاجاتاہے، اس بنیادپر اس کامیڈیاٹرائل شروع کردیاجاتاہے اورکروڑوں عوام کی نمائندگی کرنے والی ملک کی تیسربڑی جماعت کوبدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ،بعض اوقات توایم کیوایم کے ارکان پر جھوٹے مقدمات بنانے کیلئے طرح طرح کی کہانیاں بنادی جاتی ہیں۔اسی روش کے تحت قائم کئے جانے والے الزامات اورمقدمات تحقیق کے بعد غلط اورجھوٹ ثابت ہوتے ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ رینجرز ایک ذمہ دار ادارہ ہے ، اس کے حکام کوچاہیے کہ وہ بلاتحقیق الزامات عائدکرنے اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جوعوام میں اس کامذاق بننے کاسبب بنیں ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کے خلاف جھوٹا مقدمہ واپس لیاجائے ، ایم کیوایم کے رہنماؤں، عہدیداروں اورکارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے اوربلاتحقیق ہرواقعہ کاالزام ایم کیوایم کے سرتھوپنے اورکراچی میں ہونے والے ہر واقعہ میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی روش ترک کی جائے۔
English Viewers

4/18/2024 1:18:23 PM