Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قوم کی معصوم بیٹی ماریہ صداقت کو جلا کر ہلاک کرنے والے وحشیوں کو سرعام عبرتناک سزادی جائے۔ الطاف حسین


قوم کی معصوم بیٹی ماریہ صداقت کو جلا کر ہلاک کرنے والے وحشیوں کو سرعام عبرتناک سزادی جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/14/2016
قوم کی معصوم بیٹی ماریہ صداقت کو جلا کر ہلاک کرنے والے وحشیوں کو سرعام عبرتناک سزادی جائے۔ الطاف حسین
آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر، ایم آئی کے چیف جنرل ایم پی شریف سے قائدتحریک کا بھرپور مطالبہ
اگر بڑے بڑے اور بااختیار عہدوں پر فائز عناصر ماریہ صداقت کے درندہ صفت قاتلوں کو سزا نہیں دیدیتے تو اپنے عہدوں سے استعفے دے کر اپنی وردیاں اور میڈلز اتار پھینکیں۔ ا لطاف حسین
ایسے دردناک واقعات روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں۔ ملک کو ایسے درندہ صفت بھیڑیوں سے نجات دلائی جائے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 14 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جناب جنرل راحیل شریف ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیرداخلہ جناب چوہدری نثارعلی، آئی ایس آئی کے سربراہ جناب جنرل رضوان اختر، ملٹری انٹیلی جینس کے چیف جنرل ایم پی شریف سے بھرپور مطالبہ کیاہے کہ پاکستانی قوم کی ایک معصوم بیٹی ماریہ صداقت جومری کے گاؤں دیول شریف میں رہائش پذیرتھیں، وہاں پانچ ہوس پرست بھیڑیوں نے اپنی ہوس کی تسکین کے لئے حملہ کیا اورماریہ صداقت کی عزت تارتارکرنے کے بعداسے آگ لگاکراس کی آوازکوہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاموش کردیا تاکہ اس طرح المناک اورافسوسناک اوردردناک کی تفصیلات سے دیگرلوگ آگاہ نہ ہوسکیں۔ جناب الطاف حسین پاکستان کے تمام ارباب اختیارکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایسے دردناک واقعات روزمرہ کامعمول بن چکے ہیں اوراب میرے پاس یہ مطالبہ کرنے کے علاوہ اورکوئی مطالبہ نہیں بچاکہ آپ تمام بڑے بڑے اوربااختیار عہدوں پرفائز عناصر واعلیٰ حکام قوم کی معصوم بیٹی ماریہ صداقت کوجلاکرہلاک کرنے والے وحشیوں کوگرفتارکرکے انہیں سرعام عبرتناک سزا دلوائیں اوراگرانہیں سزانہیں دیدیتے توبہترہے کہ آپ اپنے اپنے عہدوں سے استعفے دے کراپنی اپنی وردیاں اوران پر لگے ہوئے بڑے بڑے میڈلزاتار پھینکیں۔تاکہ اس طرح ملک کی ماں بہن بیٹی کے مقدس رشتے اوراس مقدس رشتے اورلفظ کی حرمت کاپاس رکھ سکیں اوربالآخرملک کوایسے درندہ صفت بھیڑیوں سے نجات دلاسکیں۔ 

9/28/2016 12:05:21 PM