Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجرقوم گزشتہ کئی برسوں سے ریاستی ظلم وجبر کا شکار ہے، ندیم نصرت


مہاجرقوم گزشتہ کئی برسوں سے ریاستی ظلم وجبر کا شکار ہے، ندیم نصرت
 Posted on: 6/13/2016
مہاجرقوم گزشتہ کئی برسوں سے ریاستی ظلم وجبر کا شکار ہے، ندیم نصرت
قائد تحریک الطاف حسین کی تحریروتقریر اورتصویر کو نشر وشائع کرنے پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے، ندیم نصرت
سندھ کے شہری عوام نے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق اور علیحدہ صوبے کی جدوجہد کرتے رہیں گے، ندیم نصرت
ایم کیوایم ، ظلم وستم اور ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کا نام ہے، ہاشم اعظم، آرگنائزر ایم کیوایم یوکے
ظلم وستم کے حربے استعمال کرکے حق پرستوں کو حقوق کی جدوجہد سے بازنہیں رکھا جاسکتا، منظوراحمد، سیکریٹری جنرل ایم کیوایم یوکے
حق پرست عوام ، قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی منزل پر ضرورپہنچیں گے، شبنم طارق ، رکن آرگنائزنگ کمیٹی یوکے رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفی عزیزآبادی اور قاسم علی رضا نے اپنی نظمیں پیش کیں
لندن میں اے پی ایم ایس اوکے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے مقررین کا خطاب
لندن۔۔۔13، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ مہاجرقوم گزشتہ کئی برسوں سے ریاستی ظلم وجبر کا شکار ہے اور جائز حقوق کامطالبہ کرنا مہاجروں کاجرم بنادیا گیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے لندن میں اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب سے ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر محمد ہاشم اعظم ، سیکریٹری جنرل منظوراحمد اور آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن محترمہ شبنم طارق نے بھی خطاب کیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ندیم نصرت نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر وتقریر پر پابندی قطعی غیرآئینی ، غیرقانونی اور غیرانسانی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریروتقریر اورتصویر کو نشر وشائع کرنے پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنا جائزحق مانگنا اور حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کرنا کوئی جرم نہیں ہے لیکن پاکستان میں مہاجروں کیلئے حقوق کی جدوجہد کو جرم بنادیا گیا ہے ۔ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کے 20 ہزارکارکنان کو شہید کیاجاچکا ہے جن کاقصور صرف یہ تھا کہ وہ اپنے اجداد کے بنائے ہوئے وطن میں انہی حقوق کامطالبہ کررہے تھے جو پاکستان کی دیگرقومیتوں کو حاصل ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ہم سے سوال کیاجاتا ہے کہ ایم کیوایم اورمہاجروں کا مسئلہ کیا ہے لیکن کوئی اس پر بات نہیں کرتا کہ گزشتہ سات ماہ گزرجانے کے باوجود نامزد میئر وڈپٹی میئرکراچی منتخب نہیں کیاگیا ، سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اختیارات چھیننے کا سلسلہ جاری ہے ،نامزدمیئر کراچی کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا گیا ہے اور انہیں اپنے اختیارات اور حقوق کیلئے عدالتوں سے رجوع کرناپڑرہا ہے ۔کراچی میں قائم سندھ اسمبلی میں قانون سازی کرکے کراچی میں کچرا جمع کرنے ، پانی کی تقسیم اورکراچی کی عمارتوں کے کنٹرول کا اختیار وزیراعلیٰ سندھ کو سونپ دیا گیا ہے ، پیپلزپارٹی نے عددی اکثریت کی بنیاد پرقانون سازی کرکے کراچی اور حیدرآباد کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے اختیارات چھین رکھے ہیں اور گورنرسندھ کوسندھ کی جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کے حق سے بھی محروم کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1973ء میں صرف دس سال کیلئے صوبہ سندھ میں نافذ ہونے والا کوٹہ سسٹم آج کے دن تک نافذ ہے ، محکمہ پولیس میں کراچی کے شہریوں کے بجائے غیرمقامی افراد کو بھرتی کیاجاتا ہے ، سندھ سیکریٹریٹ اور مختلف ممالک میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن میں اردوبولنے والے دیکھنے کو بھی نہیں ملتے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ چاہے حالات کتنے ہی کٹھن اور مشکل کیوں نہ بنادیئے جائیں مہاجروں کو حقوق کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا اور اب سندھ کے شہری عوام نے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق اور علیحدہ صوبے کی جدوجہد کرتے رہیں گے ۔ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائز ر محمد ہاشم اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ، ظلم وستم اور ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کا نام ہے اور ایم کیوایم کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے ، انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازشیں ماضی کی طرح ناکام ثابت ہوں گی اور انشاء اللہ حق پرست عوام ،قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحدومنظم رہیں گے ۔ایم کیوایم برطانیہ کے سیکریٹری جنرل منظوراحمد نے کہاکہ پاکستان میں محب وطن مہاجروں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے لیکن ظلم وستم کے حربے استعمال کرکے حق پرستوں کو حقوق کی جدوجہد سے بازنہیں رکھا جاسکتا ۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن محترمہ شبنم طارق نے کہاکہ انشاء اللہ حق پرست عوام ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں اپنی منزل پر ضرورپہنچیں گے اور ایم کیوایم کی خلاف تمام سازشیں ناکام ثابت ہوں گی۔ مقررین نے تمام شرکاء کو رمضان المبارک اور اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کی دلی مبارکباد بھی پیش کی۔قبل ازیں رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفی عزیزآبادی اور قاسم علی رضا نے اپنی نظمیں پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔









تصاویر
English


4/19/2024 10:16:51 PM