Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کے حو الے سے ایم کیو ایم کینیڈا کے تمام چیپٹرز میں یوم تاسیس کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا


اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ایم کیو ایم کینیڈا کے تمام چیپٹرز میں یوم تاسیس کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا
 Posted on: 6/12/2016
اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کے حو الے سے ایم کیو ایم کینیڈا کے تمام چیپٹرز میں یوم تاسیس کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا
قائدِ تحریک الطاف حسین کا لگایا ہوا پودا آج چھہ برا عظموں میں اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ پھیل چکا ہے، آصف قاضی 
اے پی ایم ایس او کے ۳۸ ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہم ایم کیو ایم کینیڈا کے تمام ذمہ داران، کارکنان و ہمدرد قائد تحریک جناب الطا ف حسین سے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی
کینیڈا ۔۔۔ 12؍ جون 2016ء
۱۱ جون اے پی ایم ایس او کے ۳۸ ویں یوم تاسیس کے حو الے سے ایم کیو ایم کینیڈا کے تمام چیپٹرز میں یوم تاسیس کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے کہا کہ ۱۱ جون ۱۹۷۸ کو جامعہ کراچی سے شروع ہونے والی طلبہ تنظیم آج دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور اے پی ایم ایس او کو ایک اور یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ پاکستاں کی تاریخ میں طلبہ تنظیم کے طور پر معرض وجود میں آنے والی یہ وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جس سے پاکستان کی چوتھی اور سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کا قیام عمل میں آیا۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اے پی ایم ایس او اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔ آصف قاضی نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم سب تجدید عہد وفا کرتے ہیں کہ بُرے سے بُرے وقت میں بھی ہم قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے وفادار تھے اور رہیں گے اور مرتے دم تک اپنے قائد کے فکر و فلسفے کو دُنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کیلئے اپنا فرض انتہائی ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔ آخر میں تحریک کی راہ میں شہید ہونے والے تمام ساتھیوں اور ہمدردوں کے بلنددرجات اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

9/26/2016 7:12:35 PM