Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس اوکا38واں یوم تاسیس آج گیارہ جون کوعزم وحوصلے کے طورپرمنایاجائیگا


اے پی ایم ایس اوکا38واں یوم تاسیس آج گیارہ جون کوعزم وحوصلے کے طورپرمنایاجائیگا
 Posted on: 6/10/2016
اے پی ایم ایس اوکا38واں یوم تاسیس آج گیارہ جون کوعزم وحوصلے کے طورپرمنایاجائیگا
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے تحت 11؍جون پاکستان سمیت دنیابھریوم تاسیس کے اجتماعات منعقدکیے جائیں گے یوم تاسیس کے کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہوگا،الطاف حسین ٹیلیفونک خطاب کرینگے 
اے پی ایم ایس اوکا38واںیوم تاسیس پر نائن زیروکوپھولوں اورپتیوں سے سجادیاگیا،عزیزآبادکی تمام اہم عمارتوں اورشاہراہوں اورچوراہوں پربینرزاورپرچم آویزاں
عوام وکارکنان میں زبردست جوش وخروش،لال قلعہ گراؤنڈ میں عزیزآباد تیاریاں شروع کردی گئیں 
کراچی :۔۔۔10؍ جون 2016ء 
اے پی ایم ایس اوکے38ویںیوم تاسیس کے سلسلے میںآل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے تحت ہرسال کی طرح امسال بھی 11؍جون کاتاریخ ساز دن پاکستان سمیت دنیابھرمیں ’’عزم وحوصلے ‘‘کے طورپرمنایاگیاجائے گا اوراس سلسلے میں گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں سہ3بجے یوم تاسیس کے اجتماعات منعقدکی جائینگے جبکہ مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدکیاجائیگا اس موقع پرکارکنان قائدتحریک الطاف حسین سے تجدیدعہدوفاکریں گے اورجفاکش ،وفاداراورثابت قدم کارکنان کوزبردست خراج تحسین پیش کرینگے جبکہ اس موقع پرقائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمر،ایم کیوایم کامیابی ،مہاجروں پر ظلم وستم اورسازشوں کے خاتمے،حق پرست شہداء کے بلنددرجات اورلاپتہ کارکنان واسیروں اوران کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے ان کی بحفاظت رہائی وبازیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائینگی۔یوم تاسیس کے اجتماعات سے بانی و قائدجناب الطاف حسین ٹیلیفونک خطاب کرینگے اور 38 ویں یوم تاسیس پراپنی جانب سے مبارکبادپیش کرینگے۔اے پی ایم ایس اوکی یوم تاسیس کے سلسلے میں ہرسال کی طرح امسال بھی غیر معمولی تیاریوں کی جارہی ہیں اورایم کیوایم کے مرکزالمعروف نائن زیرو،خورشیدبیگم سیکرٹریٹ،شعبہ اطلاعات،ایم پی اے ہاسٹل،کیم ونگ بشمول جناح گراؤنڈ ، لال قلعہ گراؤنڈ اور یادگارشہداء حق اورمکاچوک سمیت تمام عمارتوں،گلیوں،شاہراہوں اورچوراہوں کورنگ برنگی لائٹوں،قائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر،تہنیتی پیغامات اورانقلابی اشعار پرمبنی بینرز اور ایم کیوایم کے پرچموںآویزں کردیئے گئے ہیں جبکہ نائن زیروکومختلف اقسام کی پتیوں اورپھولوں کی مددسے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاہے جوعوام کی توجہ کامرکز بناہواہے۔اے ایم ایس اوکے38ویںیوم تاسیس اور قائدتحریک الطاف حسین کے فکرانگیزخطاب کے سلسلے میں حق پرست کارکنان و عوام میں زبردست جوش وخروش پایاجارہاہے جبکہ اس سلسلے میں منعقد اجتماع میں شرکت کے لئے ان کی جانب سے تیاریاں بھی دیکھنے میںآرہی ہیں۔

9/29/2016 5:05:41 PM