Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کمال ملک ، محمد اظہار خان اور محفوظ یار خان کا عباسی شہید اسپتال کا دورہ


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کمال ملک ، محمد اظہار خان اور محفوظ یار خان کا عباسی شہید اسپتال کا دورہ
 Posted on: 6/10/2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کمال ملک ، محمد اظہار خان اور محفوظ یار خان کا عباسی شہید اسپتال کا دورہ 
نارتھ ناظم آباد میں واقع مسجد عثمان کی چھت کا حصہ گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے عیادت کی 
رابطہ کمیٹی کے ارکان کی ہسپتال کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سے ملاقات اور زخمیوں کے علاج و معالجے کیلئے خصوصی ہدایت 
ایم کیوا یم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، نومنتخب بلدیاتی نمائندگان ، ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے 
کراچی :10؍ جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کمال ملک اور محمد اظہار خان اور محفوظ یار خان نے جمعہ کے روز عباسی شہیدہسپتال کا دورہ کرکے نارتھ ناظم آبامیں واقع مسجد عثمان کی چھت کا حصہ گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی اور جلد اور مکمل حتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیوا یم کے ذمہ داران و کارکنان ،ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے کارکنان کے علاوہ نومنتخب حق پرست امیدواران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان کمال ملک اور محمد اظہار خان نے ہسپتال میں موجود زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے انہیں تسلی دی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ہسپتال کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کرکے انہیں ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوئی کثر باقی نہ رکھیں اور زخمیوں فوری صحتیابی کیلئے خصوصی توجہ دی جائے ۔


12/6/2016 6:05:59 AM