Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے محاصرے کے خلاف حق پرست اراکین پارلیمنٹرین اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کراچی پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ


رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے محاصرے کے خلاف حق پرست اراکین پارلیمنٹرین اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کراچی پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 6/8/2016 1
رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے محاصرے کے خلاف حق پرست اراکین پارلیمنٹرین اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کراچی پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ 
کراچی ۔۔۔ 08، جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کا رینجرز کی جانب سے محاصر ہ کرنے اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،حق پرست بلدیاتی چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور زبردست نعرے بازی کر کے ڈاکٹر فارو ق ستار کے گھر کے محاصرہ ، کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپے وگرفتاریوں اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر بلاجواز چھاپے کے خلاف یوم سوگ کے سلسلے میں اپنے ہاتھوں میں سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ بازوؤں اور ماتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ ریاستی بربریت کی بد تر ین مثال ہے ‘‘’’مہاجروں کا قتل عام کرنے والے گینگ وار کے دہشت گرد آزاد مگر گرفتاریاں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان اور رہنماؤں کی ‘‘’’ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کرو ‘‘’’القاعدہ ، طالبان ، کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد آزاد مگر چھاپے و گرفتاریاں ایم کیوایم کے کارکنوں کی کیا یہ انصاف ہے ؟‘‘’’کیا فاروق ستار کے گھر کے محاصر ے کے دوران مکینوں کو روزہ اور تروایح کیلئے بھی گھروں سے نکلنے کی اجازت نہ دینا کیا رمضان کے تقدس کی پامالی نہیں ‘‘ اور دیگر کلمات جلی حروف میں تحریر تھے جبکہ حق پرست اراکین پارلیمنٹرین اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے جاری رہے گی جاری رہے گی جدوجہد جاری رہے گی ‘‘’’تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو ‘‘’’غیر قانونی چھاپے و گرفتار یاں بند کرو ‘‘’’غنڈہ گردی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی‘‘ہے نقیب انقلاب الطاف الطاف ‘‘’نعرہ الطاف جئے الطاف ‘‘اور ’’نعرہ متحدہ جئے متحدہ کے پرجوش نعرے بھی لگائے ۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار ، عامر خان ، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل ، کیف الوریٰ اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی شریک ہوئے ۔ 

12/8/2016 11:54:39 PM