Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے کروڑوں عوام نے ہمیشہ قائدتحریک الطاف حسین کے نامزد امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، وسیم اختر


کراچی کے کروڑوں عوام نے ہمیشہ قائدتحریک الطاف حسین کے نامزد امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، وسیم اختر
 Posted on: 6/6/2016 1
کراچی کے کروڑوں عوام نے ہمیشہ قائد تحریک الطاف حسین کے نامزد امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، وسیم اختر
حق پرست عوامی نمائندوں کو اختیارات سے محروم رکھنا کراچی کے عوام کے ووٹوں کی توہین ہے
کورنگی میں انصاری برادری کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے وسیم اختر کا خطاب
استقبالیہ تقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، سی ای سی کے انچارج، حق پرست ارکان اسمبلی، نامزد حق پرست میئر وڈپٹی میئر کراچی، ڈسٹرکٹ کورنگی یوسیز کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلرز اور دیگر نے شرکت کی 
کراچی :۔6؍ جون 2016ء 
ایم کیوایم کے نامزدحق پرست میئرکراچی وسیم اخترنے کہاہے کہ کراچی کے کروڑوں عوام نے قائدتحریک الطاف حسین کواپنانجات دہندہ تسلیم کرتے ہوئے نامزد امیدواروں کوبھاری مینڈیٹ دیا ہے،حق پرست عوامی نمائندوں کواختیارات سے محروم رکھناکراچی کے عوام کے ووٹوں کی توہین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی کی انصاری برادری کی جانب سے اپنے اعزازمیں استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔استقبالیہ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامرخان، ایم کیوایم سی ای سی کے انچارج فرقان اطیب، حق پرست اکان اسمبلی، نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا، ڈسٹرکٹ کورنگی ،ملیر،لانڈھی اورشاہ فیصل کالونی کی یوسی کے چیئرمین وائس چیئرمین ،کونسلرزاوردیگرنے بھی شرکت کی ۔اس موقع پرانصاری برادری کے سیکریٹری جنرل عبدالمجید،وائس چیئرمین اوردیگرمعززین خواتین ، بزرگ اور نوجوانوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔وسیم اختر نے کہاکہ مہاجرقوم نے ہرقسم کی سازش کومستردکرکے قائدتحریک الطاف حسین کا ساتھ دیاہے اورہر انتخاب میں قائدتحریک الطاف حسین کے نامزدامیدواروں کو کامیاب بنایاہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں کواختیارات نہ دینا کراچی کے باشعور عوام کے ووٹوں کی توہین ہے ہماراپیغام امن ہے تاہم ہمارے صبرکوزیادہ نہ آزمایا جائے ،ہم کراچی کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں کیونکہ کراچی منی پاکستان ہے یہاں کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ گورنمنٹ کی بے حسی پرافسوس ہوتاہے جوکراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے ٹیکسوں کاپیشہ غلط استعمال ہورہا ہے اس کوشہرکی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکے لئے استعمال ہوناچاہئے اوریہ اس وقت ہی ہوگاجب عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں گے۔ تقریب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرعامر خان نے خطاب کیااورانصاری برادری کا شکریہ اداکیا۔







تصاویر

9/27/2016 7:05:47 AM