Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سائیں جی ایم سید پاکستان کے غدارنہیں تھے،اگر جی ایم سیدنہ ہوتے توآج پاکستان نہ بنتا۔الطاف حسین


سائیں جی ایم سید پاکستان کے غدارنہیں تھے،اگر جی ایم سیدنہ ہوتے توآج پاکستان نہ بنتا۔الطاف حسین
 Posted on: 6/4/2016 1
سائیں جی ایم سید پاکستان کے غدارنہیں تھے،اگر جی ایم سیدنہ ہوتے توآج پاکستان نہ بنتا۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 4 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ کے معروف بزرگ رہنماسائیں جی ایم سید پاکستان کے غدارنہیں تھے، اگرسائیں جی ایم سیدنہ ہوتے توآج پاکستان نہ بنتا۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورلاپتہ کئے جانے کے خلاف آج نوابشاہ پریس کلب کے سامنے دیے جانے والے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج جی ایم سیدمرحوم اس دنیامیں نہیں ہیں لیکن سندھی نوجوان آج جی ایم سیدمرحوم کے قریبی لوگوں سے جاکرپوچھ سکتے ہیں کہ مرحوم نے اپنی قریبی لوگوں سے کئی بار کہاتھاکہ سندھ کواگرکوئی حقوق دلاسکتاہے تووہ الطاف حسین ہی دلائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے جی ایم سید مرحوم سے اسپتال میں اورکراچی میں حیدرمنزل پر جاکران سے ملاقاتیں کیں، وہ مجھ سے ملاقات کرکے بہت خوش ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ جی ایم سید مرحوم کوغدارکہنے والو! اگرجی ایم سید نہ ہوتے توپاکستان نہ بنتا۔ 

10/1/2016 5:18:14 PM