Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی لائنز ایریا میں حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی کامیابی کے بعد سے حقیقی دہشتگردوں کی جانب سے ایم کیوا یم کے ذمہ داران، کارکنان و ہمدردوں دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی لائنز ایریا میں حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی کامیابی کے بعد سے حقیقی دہشتگردوں کی جانب سے ایم کیوا یم کے ذمہ داران، کارکنان و ہمدردوں دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت
 Posted on: 6/3/2016 1
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی لائنز ایریا میں حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی کامیابی کے بعد سے حقیقی دہشتگردوں کی جانب سے ایم کیوا یم کے ذمہ داران، کارکنان و ہمدردوں دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت 
کارکنان و بلدیاتی نمائندگان کو وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور نہ ماننے کی صورت میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
لائنزایریا میں ایم کیوا یم کے کارکنان، نومنتخب بلدیاتی نمائندگان اور ہمدردوں کو دھمکیاں دینے والے حقیقی دہشتگردوں کو جلد از جلف گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ رابطہ کمیٹی کا وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 03، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 115 میں اپریل میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے لائنز ایریا میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی، غنڈہ گردی، کارکنان پر تشدد اور ایم کیوا یم کے کارکنان کے اہلخانہ اور ہمدردوں کو مسلسل دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب حق پرست بلدیاتی کونسلرز اور ایم کیو ایم کے کارکنان پر تشدد کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور نہ ماننے کی صورت میں کارکنان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی دہشتگردوں کی جانب سے ایم کیو ایم لائنز ایریا ٹاؤن کی یوسی آفیسز 09، 10 اور 11 کے مختلف علاقوں میں ایم کیو یم کے ذمہ داران، کارکنان، نومنتخب حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور ہمدردوں پر مسلسل تشدد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے لائنز ایریا میں واقع ایم کیو ایم کے یوسی آفس میں توڑپھوڑ کے بعد نذر آتش کردیا گیا تھا۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ شوہدری نثار علی خان، زیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ انور سیال سمیت تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ لائنزایریا میں ایم کیوا یم کے کارکنان، نومنتخب بلدیاتی نمائندگان اور ہمدردوں کو دھمکیاں دینے والے حقیقی دہشتگردوں کو جلد از جلف گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ 

9/25/2016 8:56:25 PM