Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مصطفےٰ کمال اور اسکے ٹولے کا ایم کیوایم کو ختم کرنے کا ناپاک خواب کبھی پورے نہیں ہوگا۔ ترجمان ایم کیوایم


مصطفےٰ کمال اور اسکے ٹولے کا ایم کیوایم کو ختم کرنے کا ناپاک خواب کبھی پورے نہیں ہوگا۔ ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 6/2/2016 1
مصطفےٰ کمال اور اسکے ٹولے کا ایم کیوایم کو ختم کرنے کا ناپاک خواب کبھی پورے نہیں ہوگا۔ ترجمان ایم کیوایم
مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت کے خاتمہ کا ناپاک خواب دیکھنے والے اور ان کے سرپرست ایک مرتبہ پھرذلیل و رسوا ہوں گے۔ ترجمان 
ماضی میں بھی ایک شخص نے اسٹیبلشمنٹ کی طاقت کی بنیادپر کہاتھاکہ ’’ الطاف حسین کاچیپٹرکلوز ہوگیاہے‘‘ ،خدائی دعویٰ کرنے والے اس شخص کا چیپٹر کلوز ہوگیا مگر قائد تحریک الطاف حسین نہ صرف آج بھی الحمدلللہ موجود ہیں بلکہ ان کا پیغام آج ملک کے گوشے گوشے میں پھیل چکا ہے۔ ترجمان 
قوم کے ہزاروں شہیدوں کے خون کاسوداکرنے والا مصطفےٰ کمال اسٹیبلشمنٹ کے کاندھے پر سوارہوکرخدائی دعوے کررہاہے۔ترجمان 
دوسروں کے خاتمے کے ناپاک خواب دیکھنے والا اسی دنیامیں نہ صرف زلیل ورسواہوگابلکہ خدائی دعویٰ کرنے پر خدا کے عذاب سے دوچارہوگا۔ ترجمان ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 2 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے ضمیرفروش ٹولے کے سربراہ مصطفےٰ کمال کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جنہوں نے ماضی میں مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوشش کی وہ دنیامیں ذلیل ورسواہوئے اورآج بھی مصطفےٰ کمال اوراس کے ٹولے کے لوگ جو اسٹیبلشمنٹ کے تیارکردہ منصوبے کے تحت مہاجروں کی اس واحد نمائندہ جماعت کوختم کرنے کے ناپاک خواب دیکھ رہے ہیں ان کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے بلکہ یہ ناپاک خواب دیکھنے والے اوران کے سرپرست ایک مرتبہ پھر زلیل و رسوا ہوں گے۔ ترجما ن نے کہاکہ ماضی میں بھی ایک شخص نے اسٹیبلشمنٹ کی طاقت کی بنیادپر کہاتھاکہ ’’ الطاف حسین کاچیپٹرکلوز ہوگیا ہے‘‘ ،خدائی دعویٰ کرنے والے اس شخص کاچیپٹرکلوز ہوگیامگرقائدتحریک الطاف حسین نہ صرف آج بھی الحمدلللہ موجودہیں بلکہ ان کا پیغام آج ملک کے گوشے گوشے میں پھیل چکاہے ۔ ترجمان نے کہاکہ آج اپنے ظرف وضمیراورقوم کے ہزاروں شہیدوں کے خون کا سوداکرنے والا مصطفےٰ کمال نامی شخص جواسٹیبلشمنٹ کے کاندھے پر سوارہوکرخدائی دعوے کررہاہے اوردوسروں کے خاتمے کے ناپاک خواب دیکھ رہاہے وہ بھی اسی دنیامیں نہ صرف زلیل ورسواہوگابلکہ خدائی دعویٰ کرنے پر خداکے عذاب سے دوچارہوگا۔ 

12/10/2016 4:25:59 PM