Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی علیحدہ صوبے کی جدوجہدمیں ایک اہم سنگ میل ہوگی۔الطاف حسین


ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی علیحدہ صوبے کی جدوجہدمیں ایک اہم سنگ میل ہوگی۔الطاف حسین
 Posted on: 6/2/2016 1
ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی علیحدہ صوبے کی جدوجہدمیں ایک اہم سنگ میل ہوگی۔الطاف حسین
جب ہماراصوبہ ہوگاتو کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی یازیادتی نہیں ہوگی، پولیس بھی مقامی ہوگی 
لوگوں کوگرفتارکرکے ان پر تشددنہیں ہوگا بلکہ ماہرانہ تفتیش کی جائے گی، عدالتوں میں بھی انصاف ہوگا
شہر میں نہ پانی کی قلت ہوگی نہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی بلکہ شہریوں کوتمام سہولتیں میسرہوں گی
سفارش پرنہیں میرٹ پربھرتیاں ہوں گی ،تعلیم کامعیار ڈیفنس کلفٹن کے تعلیمی اداروں جیساہوگا۔ الطاف حسین
میں امیرغریب کافرق مٹانے آیا ہوں، میں امیروں سے نفرت نہیں کرتا ،میں کہتاہوں کہ غریبوں سے بھی نفرت نہ کرو۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کواللہ تعالیٰ نے بنایاہے، اسے اللہ کی تائیدوحمایت حاصل ہے اوراسے دنیاکی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی
فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد اورپی آئی بی میں ایم کیوایم کے انتخابی کیمپوں پر کارکنان وذمہ داران سے گفتگو
لندن۔۔۔2 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ آج ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی علیحدہ صوبے کی جدوجہدمیں ایک اہم سنگ میل ہوگی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کوسندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 106 فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد اورپی ایس 117پی آئی بی میں ایم کیوایم کے انتخابی کیمپوں پر کارکنان وذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوشہیدکیاجارہاہے ، انہیں گرفتارکیاجارہاہے لیکن اتنی مشکلات کے باوجود کارکنان، مائیں ، بہنیں اوربزرگ ثابت قدم ہیں اورتحریک کے لئے سرگرم ہیں۔انہوں نے کارکنان ذمہ داران پرذوردیاکہ وہ تمام ماؤں بہنوں ، بزرگوں تک میرایہ پیغام پہنچائیں کہ وہ یہ سوچ کرگھروں پرنہ بیٹھ جائیں کہ ایم کیوایم توجیت ہی رہی ہے توہمارے ایک ووٹ نہ ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں ایک ایک ووٹ قیمتی ہوتاہے لہٰذا مائیں بہنیں بزرگ گھروں سے نکلیں اوراپناووٹ ضرورڈالیں ۔ انہوں نے محفوظ یار خان کولیاقت آبادفیڈرل بی ایریاسے کامیابی کی پیشگی مبارکباد دی ۔ انہوں نے پی آئی بی میں کیمپ پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے پی آئی بی سے اپنے ایک سینئر کارکن یاورعباس شہیدجن کی تحریک کے لئے بہت قربانیاں ہیں،انکے بھائی میجرریٹائرڈ قمرعباس رضوی کوامیدوارنامزدکیا ہے اوراس فیصلے پر یاورعباس شہید کی روح بھی بہت خوش ہورہی ہوگی۔ انہوں نے پی آئی بی کے تمام کارکنوں، عوام اوریاورعباس شہیدکو قمرعباس رضوی کی کامیابی کی پیشگی مبارکباد پیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آ ج ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی علیحدہ صوبے کی جدوجہدمیں ایک اہم سنگ میل ہوگی، انشاء اللہ آگے چل کرصوبے کے قیام کی تحریک کامیابی سے ہمکنارہوگی اورجب ہماراصوبہ ہوگاتو کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی یازیادتی نہیں ہوگی، پولیس بھی مقامی ہوگی جولوگوں کوگرفتارکرکے ان پر تشددنہیں ہوگا، کسی کے ناخن نہیں اکھاڑے جائیں گے بلکہ ماہرانہ تفتیش کی جائے گی، عدالتوں میں بھی انصاف ہوگا،شہر میں نہ پانی کی قلت ہوگی نہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی بلکہ شہریوں کوپانی، بجلی سمیت تمام سہولتیں میسرہوں گی،تمام اداروں میں سفارش پرنہیں میرٹ پربھرتیاں ہوں گی ،تعلیم کامعیار ڈیفنس کلفٹن کے تعلیمی اداروں جیساہوگا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں امیرغریب کافرق مٹانے آیا ہوں، میں امیروں سے نفرت نہیں کرتا ،میںیہ ضرور کہتاہوں کہ غریبوں سے بھی نفرت نہ کرو۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے برسوں سے کوشش جاری ہے لیکن اس تحریک کواللہ تعالیٰ نے بنایاہے، اسے اللہ کی تائیدوحمایت حاصل ہے اوراسے دنیاکی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔

12/6/2016 6:07:50 AM