Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگر مردم شماری صحیح اور شفاف ہوگئی تو 2018ء میں سندھ کا وزیراعلیٰ ایم کیوا یم کا ہوگا، ڈاکٹر محمد فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی


اگر مردم شماری صحیح اور شفاف ہوگئی تو 2018ء میں سندھ کا وزیراعلیٰ ایم کیوا یم کا ہوگا، ڈاکٹر محمد فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/31/2016
اگر مردم شماری صحیح اور شفاف ہوگئی تو 2018ء میں سندھ کا وزیراعلیٰ ایم کیوا یم کا ہوگا، ڈاکٹر محمد فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی 
ہم دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دینے جارہے ہیں، یہ دھرنا تاریخی، پرامن اور سیاسی دھرنا ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار
اگر ہم کراچی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں تو دراصل سندھ اور پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،، ڈاکٹر فاروق ستار
پاکستان کی سا لمیت اور بقاء ہمارا قومی ایجنڈا ہے ، ، ڈاکٹر فاروق ستار
PS-106 کے انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیو ایم لیاقت آباد ٹاؤن سے نکالی گئی ریلی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
کراچی :31؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہا اگر مردم شماری صحیح اور شفاف ہوگئی تو سندھ2018ء میں سندھ کا وزیراعلیٰ ایم کیوا یم کا ہوگا ، آٹھ سال سے ملک میں مردم شماری نہیں ہوئی ہے، اس اہم مسئلے پر سپریم کورٹ کو فوری نوٹس لینا چاہئے اوروفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پابند کرنا چاہئے کہ وہ جلد از جلد کراچی ، سندھ سمیت پورے ملک میں مردم شماری کرائیں ، مردم شماری سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے مسائل حل ہوں گے یہ انتخاب کی تیاری نہیں ایک عوامی تحریک قائم کرنے کی تیاری ہے ، اس بار سوسنار کی اور ایک لوہار کی ہوگی ۔ملک میں انتظامی بنیادوں پر 20صوبے بننے چاہئے ۔اب ہمیں فائنل راؤنڈ کھیلنا ہے اور ہم دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دینے جارہے ہیں ،یہ دھرنا ایک بڑا، تاریخی، پرامن اور سیاسی دھرنا ہوگا ، اس دھرنے سے لاڑکانہ ، خیرپور ، دادواور نوابشاہ کے ساتھ ساتھ کراچی اور حیدرآباد کا حل ہوگا ۔یہ ایک سیاسی جدوجہد ہے اگر ہماری سیاسی جدوجہد میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو یہ اچھی بات نہیں ہوگی ، ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے، ہمیں حقوق دینے کے بجائے ہم پر ریاستی جبر کا قہر توڑا جارہا ہے ، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے اور یہ ناانصافی اور ظلم اچھا نہیں ہورہا ہے اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔اگر ہم کراچی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں تو دراصل ہم پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ پاکستان کی سالمیت اور بقاء ہمارا قومی ایجنڈا ہے۔ جو آج ہمیں وقت نہیں دے رہے ہیں کل وہ ہمارے گھر آکر ہمارے حقوق دے کر جائیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ایس 106کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں لیاقت آباد سے نکالی جانے منعقدہ ریلی سے قبل میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنامزدحق پرست امیدوار برائے پی ایس 106کے حق پرست امیدوار محفوظ یار خان ،رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ارشد حسن ،عادل خان ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی ،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ارکان عوامی نمائندے،چیئرمین ووائس چیئرمین ،کونسلرز، ٹاؤن اوریوسی کے کارکنان اورحق پرست عوام کی بڑی تعدادموجودتھے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی وسائل پر سندھ حکومت نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی اور بجلی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے ، کراچی کو کربلا بنایا جارہا ہے ، ایسا نہ ہو کہ پانی اور بجلی کے حوالے سے ہونے والے احتجاجی مظاہرے فسادات میں تبدیل ہوجائے اور شہر میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہو جائے اور جو صوبائی حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام ہوجائے۔
انہوں نے کراچی کو نقصان پہنچے گا تو پورے پاکستان کو نقصان پہنچے گا ۔کراچی کو پانی کے فراہمی کے بڑے منصوبے منصوبے ،مثلاً K-4 اور نکاسی آب کے منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں ۔ہم روزانہ کی بنیاد پر ماحول کا جائزہ لے رہے ہیں اور اپنی حکمت عملی مرتب کررہے ہیں، ہمارے پاس کئی آپشن ہیں جس میں ہم عدالت میں بھی جائیں گے ، سینٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں بھی یہ مسئلہ اٹھائیں گے ہم تمام آپشن پر غور کررہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کررہے ہیں ۔خدمت خلق فاؤنڈیشن ایم کیو ایم کا فلاحی ادارے ہے بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کرتا ہے ، کچھ اداروں کی کاروائی کی وجہ سے کے کے ایف کی امدادی سرگرمیاں متاثر ہورہا ہے ، اس کی امداددی سرگرمیوں کو روکنا درست نہیں جب تک کسی ادارے پاس کسی بھی فلاحی ادارے حوالے سے مکمل ریکارڈ موجود نہ ہوں تو اس ادارے کی عوامی خدمت پر قدغن لگانا سراسر ظلم و زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں کراچی سمیت پاکستان کے طول عرض میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی مختلف شاخیں موجود ہیں جو انسانیت کی خدمت کررہی ہیں ۔ ملک میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے، سیلاب اور ناگہانی آفت جیسے واقعات میں کے کے ایف کے رضاکار سب سے پہلے موجود ہوتے ہیں ۔۔بعدازاں ڈاکٹر محمد فاروق ستارکی قیادت میں انتخابی ریلی نکالی گئی جو لیاقت آباد ٹاؤن آفس سے شروع ہوئی ، کر لیاقت آباد نمبر 10، الکرم اسکوائر، کریم آباد، حسین آباد، اور عزیزآباد نمبر 2اور عزیزآباد نمبر 8سے ہوئے ہوئے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب مور پارک عزیزآباد میں میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پرریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم ،قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ایم کیوایم کی ریلی کاعوام کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا گیا اور وکٹری کا نشان بنا کر اپنی بھرپور حمایت کایقین دلایا۔








مزید تصاویر

4/26/2024 5:07:32 AM