Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور چاہئے سندھ حکومت ہمیں اختیارات دے یا نہ دے ہم عوامی خدمت ہرقسم کے نامساعد حالات میں جاری رکھیں گے،نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر


عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور چاہئے سندھ حکومت ہمیں اختیارات دے یا نہ دے ہم عوامی خدمت ہرقسم کے نامساعد حالات میں جاری رکھیں گے،نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر
 Posted on: 5/30/2016
عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور چاہئے سندھ حکومت ہمیں اختیارات دے یا نہ دے ہم عوامی خدمت ہرقسم کے نامساعد حالات میں جاری رکھیں گے،نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر
بلدیاتی انتخابات ہوئے چھ ماہ ہونے کو آئے لیکن ابھی تک بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں دےئے گئے جوکہ بلدیاتی نمائندوں کو دےئے جانے والے عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،نامزد میئر کراچی وسیم اختر
کراچی ۔۔۔ 30، مئی 2016ء
نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور نامزد حق پرست ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی مختلف یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کیو کا نصب العین ہے ، قائد تحریک جناب الطاف حسین ہمیشہ اپنے حق پرست نمائندوں کو عوام کی خدمت کا درس دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین ہر مصیبت ، دکھ اور ہر قسم کی نامساعد حالت میں بھی حق پرست عوام کے ساتھ جڑے رہتے ہیں اور وہ اپنے کارکنان کو ہمیشہ کہتے ہیں عوام ہی ایم کیو ایم کے اصل طاقت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے عوام کے فلاح و بہبود اور خدمت کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن قائم کیا ، اس فلاحی ادارے کے ذریعے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہسپتال ، میت گاڑی ، ایمبولینس سروس اور میڈیکل ڈسپنسریاں قائم کی گئیں جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ، عوام کی خدمت کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ہوئے چھ ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے اور پیپلز پارٹی کی متعصب سندھ حکومت کراچی کے بلدیاتی اداروں کونہ اختیارات دے رہی ہے اور نہ انہیں وسائل دیئے جارہے ہیں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں ۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی کے منتخب حق پرست نمائندوں کو اختیارات نہ دے کرکراچی کے عوام کے ووٹوں کی توہین کررہی ہے ،ہم عوامی خدمت ہرقسم کے نامساعد حالات میں جاری رکھیں گے جوکہ بلدیاتی نمائندوں کو دےئے جانے والے عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں فوری طورپر مردم شماری کرائی جائے تاکہ کراچی اور ملک کی صحیح آبادی معلوم کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں ابھی تک مردم شماری نہ کرانا کراچی کے عوام کے ساتھ ظلم زیادتی ہے ۔نہوں نے کہا کہ پاکستان میں آخری بار مردم شماری تقریباً بیس سال قبل ہوئی تھی جبکہ آج پاکستان کی آبادی کئی گناہ بڑھ چکی ہے۔ 




4/25/2024 12:12:18 PM