Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ سیکریٹریٹ کے باہر محکمہ اسمال انڈسٹریز کے احتجاجی ملازمین سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا سید کی ملاقات


سندھ سیکریٹریٹ کے باہر محکمہ اسمال انڈسٹریز کے احتجاجی ملازمین سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا سید کی ملاقات
 Posted on: 5/30/2016
سندھ سیکریٹریٹ کے باہر محکمہ اسمال انڈسٹریز کے احتجاجی ملازمین سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا سید کی ملاقات
محکمہ اسمال انڈسٹریز کے ملازمین گزشتہ 9 ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں ، احتجاجی ملازمین
وزیراعلیٰ سندھ اور متعلقہ صوبائی وزیرنے ہم سے ملاقات کرنے کی زحمت بھی گوارانہیں کی، احتجاجی ملازمین
ائیرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے سندھ کے حکمرانوں کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ،سمیتا سید
محکمہ اسمال انڈسٹریز کے ملازمین کو رمضان سے قبل تنخواہیں ادا کی جائیں ، سمیتا سید
کراچی ۔۔۔30، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ سمیتا سید نے آج سندھ سیکریٹریٹ کے احتجاج کرنے والے محکمہ اسمال انڈسٹریز کے ملازمین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کیے ۔ احتجاجی ملازمین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی کو بتایا کہ محکمہ اسمال انڈسٹریز کے ملازمین گزشتہ 9 ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے جائز مطالبات کیلئے گزشتہ کئی دنوں سے سندھ سیکریٹریٹ کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں لیکن وزیراعلیٰ سندھ اور متعلقہ صوبائی وزیرنے ان ملازمین سے ملاقات کرنے کی زحمت بھی گوارانہیں کی۔ محترمہ سمیتا سید نے احتجاجی ملازمین سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اورانہیں ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بعدازاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ سمیتا سید نے مطالبہ کیاکہ محکمہ اسمال انڈسٹریز کے ملازمین کو رمضان سے قبل تنخواہیں ادا کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، ان غریب ملازمین کے ساتھ ہے ، یہ احتجاجی ملازمین گزشتہ 9 ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث انہیں بچوں کے اسکول کی فیس کی ادائیگی اور اہل خانہ کی کفالت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔محکمہ اسمال انڈسٹریزمیں ایم ڈی نہ ہونے سے انتظامی معاملات خراب ہیں اور محکمہ کا مالی کوارٹر ایم ڈی کے نہ ہونے سے لیپس ہوگیا جس کی سزا ادارے کے ملازمین کو دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی بے حسی کے باعث محکمہ کے دوملازمین ، خودکشی کی کوشش بھی کرچکے ہیں لیکن ائیرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے، سندھ کے حکمرانوں کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزراء کی جانب سے اس خالص انسانی مسئلہ کا کوئی نوٹس نہیں لیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ 

4/20/2024 3:06:10 AM