Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام مارٹن روڈ نزد شاہ نجف امام بارگاہ کے سامنے پی ایس 117 کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا


متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام مارٹن روڈ نزد شاہ نجف امام بارگاہ کے سامنے پی ایس 117 کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا
 Posted on: 5/29/2016
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام مارٹن روڈ نزد شاہ نجف امام بارگاہ کے سامنے پی ایس 117 کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا
انتخابی جلسے میں رابطہ کمیٹی کے سینیئر ڈپٹی کنوینر، ڈپٹی کنوینر، اراکین رابطہ کمیٹی، نامزد حق پرست امیدوار پی ایس 117، حق پرست ارکان اسمبلی، سی ای سی کے ارکان، نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی
کراچی ۔۔۔30، مئی 2016ء
پی ایس117کی نشست پر 2جون کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام مارٹن روڈ نزد شاہ نجف امام بارگاہ انتخابی جلسہ منعقد ہوا جس میں نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انتخابی کارنر میٹنگ کے سلسلے میں خوبصورت اسٹیج بنایا گیا تھا جس پر قائد تحریک الطاف حسین کی قد آور تصویر اور پتنگ کی تصویر نمایاں تھی جبکہ ’’قوم کا ووٹ قوم کے لیے ‘‘ کا شعر جلی حروف میں تحریر تھا۔ اسٹیج پر رابطہ کمیٹی کے سینیئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ،ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ ،رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ،محمد حسین اور زاہد منصوری ،حق پرست ارکان قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ ، نگہت شکیل ، مزمل قریشی ، علی رضا عابدی ،اقبال محمد علی اوررکن سندھ اسمبلی ندیم رازی ،جبکہ سینٹرل ایگزیکیٹیو کونسل کے جوائنٹ انچارج ابوبکر صدیقی ، خالد سلطان اور پی آئی بی جہانگیر روڈ ٹاؤن کے ذمہ داران اور منتخب بلدیاتی نمائندے موجود تھے ۔نتخابی جلسہ کے پنڈال کو ایم کیوایم کے پرچموں ، انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلز اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔انتخابی جلسے میں نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور جو ’’نعرہ الطاف جئے الطاف ‘‘’’ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ’’زندہ ہے مہاجر زندہ ہے ‘‘’’گولی بھی کھا کے زندہ ہے ‘‘کے نعرے پرجوش انداز میں لگا رہے تھے ۔ انتخابی کارنر میٹنگ کا باقاعدہ آغاز 9:00بجے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین ، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 117میجر(ر) سید محمد قمر عباس رضوی کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ انتخابی جلسے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین 10:00بجے ٹیلی فون لائن پر آتے ہی شرکاء میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر جنا ب الطاف حسین کا تالیوں اور نعروں کی گونج میں والہانہ استقبال کیا جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ 





تصاویر

9/27/2016 3:41:20 AM