Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اب ہمارا نعرہ ہوگا خون رنگ لائے گا اپنا صوبہ آئے گا، 20 صوبوں کی تحریک ہم نے شروع کردی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


اب ہمارا نعرہ ہوگا خون رنگ لائے گا اپنا صوبہ آئے گا، 20 صوبوں کی تحریک ہم نے شروع کردی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 5/29/2016
اب ہمارا نعرہ ہوگا خون رنگ لائے گا اپنا صوبہ آئے گا، 20 صوبوں کی تحریک ہم نے شروع کردی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
انشااللہ قائد تحریک کے خلاف سازش کرنے والے ضمیر فروش بھی ناکام ہوں گے، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
ایم کیوایم کا منشور ہر گزرتے دن کے ساتھ پھیل رہا ہے، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 117 میجر (ر) قمر عباس رضوی
پی ایس 117 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مارٹن روڈ نزد شاہ نجف اما م بارگاہ پر منعقدہ بڑی انتخابی کانر میٹنگ سے خطاب
انتخابی کارنر میٹنگ دیکھتے ہی دیکھتے جلسے میں تبدیل ہوگئی، نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔ 30، مئی 2016 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ووٹ بینک کو دنیا کی کوئی طاقت ٹس سے مس نہیں کرسکتی ،ایک طرف چھاپے پڑ رہے ہیں گرفتاریاں ہورہی ہیں کارکنان لاپتہ کیے جارہے ہیں اور دوسری طرف جب بھی ووٹنگ ہوتی ہے تو بیلٹ بکس سے پتنگ، پتنگ اور صرف پتنگ ہی نکلتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں فی الفور منصفانہ اور شفاف مردم شماری کی جائے اگر صحیح مردم شماری ہوگئی تو انشاء اللہ سندھ کا وزیراعلیٰ کراچی سے ہوگا،ہم صرف اپنا صوبہ نہیں مانگ رہے بلکہ ہم ہزارہ ،سرائیکی اور دیگر صوبے بھی بنانے کی بات کررہے ،ہم اپنے صوبے میں اتنا کام کریں گے کہ باقی 20 صوبوں میں بھی ایم کیو ایم کے وزرا ئے اعلیٰ ہونگیں۔ ان خیات اور مطالبات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ایس 117کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) قمر عباس رضوی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مارٹن روڈ نزد شاہ نجف امام بارگاہ پر منعقد بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کرگئی ۔ انتخابی کارنر میٹنگ میں حلقہ پی ایس 117کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں ، بزرگوں، خواتین ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ انتخابی کارنر میٹنگ سے رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین اور نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) قمر عباس رضوی نے بھی خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر فاورق ستار نے کہا کہ گورے انگریز یہاں سے چلے توگئے لیکن ان کے جانے کے بعد پاکستان پر کالے انگریزوں کا قبضہ ہوگیا ،ہمیں کالے انگریزوں کے گلے سڑے فرسودہ جاگیردارانہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرکے پاکستان کا نظام غریب عوام کے ہاتھوں میں دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعدجب ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست میئر اور بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات ملیں گے تو ہم کراچی کو ایشیاء کاتعلیم یافتہ ، ترقی یافتہ اور صاف ترین شہر بنائیں گے ۔کراچی کو صرف پاکستان کی ترقی کا انجن نہیں انشاء اللہ ایشیاء کی ترقی کا انجن ور محور بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام کشکول توڑ کر پاکستان کو خوشحال اور خودمختار بنائیں گے ، پھر ہمارے بچوں کو ملازمت کیلئے باہرنہیں جانا پڑے گا ، کراچی کو روزگار کاحب بنائیں گے، کراچی غریب پرور شہر ہوگا اور یہی الطاف حسین کا منشور ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم تین مطالبات کررہے ہیں نمبر ایک فی الفور پورے پاکستان میں منصفانہ اور شفاف مردم شماری کی جائے اگر صحیح مردم شماری ہوگئی تو انشاء اللہ سندھ کا وزیراعلیٰ کراچی سے ہوگا ۔دوسرا مطالبہ آئین کے آرٹیکل 140/Aکے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور وسائل دیئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی وفاقی خزانے میں 70فیصد ٹیکس اور صوبائی خزانے میں 90فیصد ٹیکس دیتا ہے اور اسے ملتا کیا ہے صرف دو یا تین فیصد ، کراچی کی آبادی پاکستان کی آبادی کا 15فیصد ہے ہمیں مالیاتی ایوارڈ میں سے 13سے 15فیصد فنڈ دیئے جائیں ۔ تیسرا مطالبہ پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر 20صوبے بنائے جائیں ، ہم اپنے صوبے میں اتنا کام کریں گے کہ باقی 20 میں بھی ایم کیو ایم کے وزرا ئے اعلیٰ ہونگیں توپھر پاکستان کا وزیراعظم بھی ایم کیوا یم کا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف کراچی کیلئے بلدیاتی اختیارات نہیں مانگ رہے ہیں ، ہم پورے سندھ کے بلدیاتی اداروں کے لئے اختیارات مانگ رہے ہیں۔ ہم صرف اپنا صوبہ نہیں مانگ رہے بلکہ ہم ہزارہ ،سرائیکی اور دیگر صوبے بھی بنانے کی بات کررہے ۔ اب ہمارا نعرہ ہوگا خون رنگ لائے گا اپنا صوبہ آئے گا ، 20صوبوں کی تحریک ہم نے شروع کردی ہے قائد تحریک الطاف حسین نے اس کی توثیق کردی ہے ۔ یہ ہمارے تین مطالبات ہیں نہ مانے تو سود سمیت منوائیں گے ۔ اگر ہم ان مطالبات کے لیے دھرنے پر بیٹھ گئے تو دارالخلافہ واپس کراچی لے آئیں گے ،یہ فیصلہ کن دھرنا ہوگا اس دھرنے کے بعد یہ ہوگا کہ آج ہمیں اسلام آباد جانا پڑتا ہے کل اسلام آباد والوں کو کراچی آنا پڑے گا ۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قیام سے لیکر آج تک قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف جتنے پروپیگنڈے اور جتنی بھی سازشیں ہوتی چلی آئی ہیں وہ ماضی کی طرح آج بھی ناکام ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ اور انشا اللہ قائد تحریک کے خلاف سازش کرنے والے ضمیر فروش بھی ناکام ہوں گے ،اگر اسی طرح ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے ،ایک دن ہمیں اپنی منزل ضرور ملے گی ، آنے والا کل خوشگوار ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2جون کو عوام اپنے گھروں سے نکل قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ حق پرست امیدواران کو بھاری تعداد میں ووٹ دیکر ضمیر فروشوں کو مسترد کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج کا یہ انتخابی اجتماع ایک جلسہ کی شکل پیش کررہا ہے ، حقیقی دہشت گرد اور ضمیر فروش کمالو گروپ ایم کیوا یم کے کارکنان کو ہراساں کررہے ہیں ۔ ایک طرف اایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاری اور جبری لاپتہ کیے جانے کا سلسلہ بھی جارہی ہے اس کے باوجود ہمیں اپنے اتحاد کے ذریعے ضمیر فروشوں کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ان کے ساتھ کوئی نہیں ہے، عوام قائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں کراچی کے عوام نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر بھروسہ کیا ہے اور انشاء اللہ 2جون کا دن حق پرستوں کے لئے فتح کا دن ہوگا ۔نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 117 میجر (ر) سید محمد قمر عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا منشور ہر گزرتے دن کے ساتھ پھیل رہا ہے اور انشاء اللہ وقت دور نہیں جب پورے پاکستان میں قائد تحریک کے چاہنے والے ہوں گے ۔ انہوں نے حلقے کے بزرگوں، ماؤںِ بہنوں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 2جون2016ء کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے گھروں سے نکل کر پتنگ پر مہر لگائیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ حق پرست امیدواروں کو بھاری ووٹوں سے کامیابی دلائیں گے ۔





تصاویر

4/26/2024 12:25:00 PM