Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بزرگ خواتین بہنوں بیٹیوں کیلئے اچھے رشتے تلاش کریں۔ الطاف حسین


بزرگ خواتین بہنوں بیٹیوں کیلئے اچھے رشتے تلاش کریں۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/29/2016
بزرگ خواتین بہنوں بیٹیوں کیلئے اچھے رشتے تلاش کریں۔ الطاف حسین
میں چاہتا ہوں کہ میری ہر بہن اپنے گھر کی ہوجائے اور سب کے گھر بس جائیں
جو بزرگ خاتون میری ایک بہن کی کسی اچھے گھر میں شادی کرائیں گی میں انہیں اپنے ہاتھ سے تصویر پر دستخط کرکے بھیجوں گا
جو نوجوان بغیر جہیز کے شادی کرے گا میں اسے بھی اپنا فوٹو دستخط کرکے انعام کے طور پر بھیجوں گا۔ الطاف حسین
اللہ تعالیٰ غیب سے تمام بہنوں بیٹیوں کیلئے اچھے رشتوں کا بندوبست کرے اور سب کے گھر بسائے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 29 مئی 2016ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے اتوارکی شب لیاقت آباداورپی آئی بی کالونی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے اپنے خطاب میں لڑکیوں کی شادی کے مسئلے پربھی بات کی ۔جناب الطاف حسین نے اجتماعات میں موجود بزرگ خواتین کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک صورتحال ہے کہ ہماری بہنیں اچھے رشتوں کے انتظارمیں گھروں میں بیٹھی ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ میری ہر بہن اپنے گھرکی ہوجائے اورسب کے گھربس جائیں۔ انہوں نے بزرگ خواتین کومخاطب کرکے اعلان کیا کہ جومیری ایک بہن کی کسی اچھے گھر میں شادی کرائے گامیں انہیں اپنے ہاتھ سے تصویرپردستخط کرکے بھیجوں گا۔ انہوں نے کہاکہ اپنی بہنوں اوربیٹیوں کی شادیاں کراناہمارا فرض ہے ، اس سلسلے میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرناچاہیے اورسیرت وکرداردیکھ کراپنی بہنوں بیٹیوں کاگھربساناچاہیے۔ جناب الطاف حسین نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ جونوجوان بغیرجہیز کے شادی کرے گامیں اسے بھی اپنافوٹودستخط کرکے انعام کے طورپربھیجوں گا۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر دعابھی کی کہ اللہ تعالیٰ غیب سے تمام بہنوں بیٹیوں کے لئے اچھے رشتوں کابندوبست کرے اورسب کے گھربسائے ۔ 

4/26/2024 9:34:40 AM