Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے خلجی ، شاہوانی اور مری قبائل سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات موسی خان خلجی ، علی نواز شاہوانی اورمیوہ خان مری کی اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت


بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے خلجی ، شاہوانی اور مری قبائل سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات موسی خان خلجی ، علی نواز شاہوانی اورمیوہ خان مری کی اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت
 Posted on: 5/29/2016
بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے خلجی ، شاہوانی اور مری قبائل سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات موسی خان خلجی ، علی نواز شاہوانی اورمیوہ خان مری کی اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت 
ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور سازشیں اسی وجہ سے ہورہی ہیں کہ ایم کیوایم کو ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد سے باز رکھاجاسکے ، موسی خان خلجی ، علی نواز شاہوانی اور میوہ خان مری 
کوئٹہ پریس کلب میں ایم کیوایم کوئٹہ کے زونل انچارج ملک جنت گل کاکٹر ، ڈسٹرکٹ انچارج سید سلیم اختر کے ہمراہ پریس کانفرنس
کوئٹہ۔۔۔29، مئی 2016ء 
بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے خلجی ، شاہوانی اور مری قبائل سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات موسی خان خلجی ، علی نواز شاہوانی اورمیوہ خان میری نے اپنے کئی ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ ، ووڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خلاف ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جو عملی جدوجہد کررہی ہے اور عملی طور پر ملک میں قومی یکجہتی کو پروان چڑھا جارہی ہے ، ایم کیوایم کے خلاف کئے جانیو الے منفی پروپیگنڈے اور سازشیں اسی وجہ سے ہورہی ہیں کہ ایم کیوایم کو ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد سے باز رکھاجاسکے ۔ کوئٹی کی خلجی ، شاہوانی اور مری قبائل کی معزز شخصیات نے ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کوئٹہ زون کے زونل انچارج ملک جنت گل کاکٹر ، ڈسٹرکٹ انچارج سید سلیم اختر ، سیکریٹری نشر و اشاعت عمران اللہ کاکٹر اور زونل کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ موسی خان خلجی ، علی نواز شاہوانی اور میوہ خان میری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی اور سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ بطور سیاسی طالب علم ہم نے ملک کے سیاسی نظام اور سیاسی جماعتوں کا بغور باریک بینی سے مطالعہ کیا ہے اور خاص طور پر ایم کیوایم کی حق پرستانہ سیاست کو کافی عرصے سے دیکھ رہیں اسے دیکھ کر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد نظریاتی تحریک اور سیاسی جماعت ہے جس میں پرعزم او وفادر کارکن ثابت قدمی کے ساتھ ملک و قوم کے استحکام ، امن وامان کے قیام اور عوام کے درمیان قومی یکجہتی کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اپنے گھر عزیز آباد کراچی اور دیگر ایم کیوایم کے ووٹ بنک والے علاقوں سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب پنجابی ، سندھی ، پشتون ، بلوچ اور ہزارے وال قومیتوں سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے افراد کو صوبائی ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے منتخب ایوانوں میں جاگیرداروں کے برابر بٹھایا اور ملک میں سب سے پہلے انقلاب کی بنیاد رکھی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو مظالم کا نشانہ اس لئے بنایاجارہا ہے کہ ایم کیوایم ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر وفلسفہ اورنظریہ ان قومیتوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر آج بھی ایم کیوایم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی اور کارکنان کی سیاسی وفاداریاں جبراً تبدیل کرانے کا غیر جمہوری اور غیر قانونی عمل کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھتہ خوری ، ٹارچڑ سیل ، بوری بند لاشوں کے ڈرامے پیش کرکے نہ تو پہلے حق پرست عوام کو جناب الطاف حسین سے دور کیا جاسکا ہے اور نہ اب کوئی سازش عوام کو جناب الطاف حسین سے بدظن کرسکتی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ اورنظریئے کو بلوچستان کے گوشے گوشے میں پھیلائیں گے اور ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے خلاف پھیلائے جانے والے منفی تاثر کے خاتمے کیلئے دن رات کام کریں گے ۔ 

4/25/2024 3:03:10 PM