Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مائنس ون کافارمولاحق پرست عوام نے مستردکردیاہے اور حق پرست عوام آج بھی الطاف حسین کے ساتھ ہیں،وسیم اختر


مائنس ون کافارمولاحق پرست عوام نے مستردکردیاہے اور حق پرست عوام آج بھی الطاف حسین کے ساتھ ہیں،وسیم اختر
 Posted on: 5/28/2016
مائنس ون کافارمولاحق پرست عوام نے مستردکردیاہے اور حق پرست عوام آج بھی الطاف حسین کے ساتھ ہیں،وسیم اختر
ایم کیوایم ملک سے کرپٹ فرسودہ نظام ختم کرکے یہاں غریبوں کی حکمرانی قائم کرناچاہتی ہے،محفوظ یارخان
متحدہ قومی موومنٹ خدمت کامنشورلیکرانتخابات کاحصہ بنتی رہی ہے اورکامیابی حاصل کرتی رہی ہے،عبدالوسیم اورعظیم فاروقی
پی ایس 106میں بھی کارنرمیٹنگ کااہتمام ،نامزدحق پرست مئیرکراچی وسیم اختر،اراکین اسمبلی عبدالوسیم ،عظیم فاروقی اوردیگرکی شرکت
کراچی:۔۔۔28؍مئی2016ء
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 106سے نامزدامیدوارمحفوظ یارخان کی انتخابی کے سلسلے میں لیاقت آبادکے علاقے بندھانی کالونی میں بڑی کارنرمیٹنگ منعقدکی گئی جس میں علاقے کے حق پرست عوام ماؤں،بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں ، بچوں اوربچیوں کے علاوہ ایم کیوایم کے کارکنان نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔عوامی رابطہ مہم کے سلسلے منعقدہ کارنرمیٹنگ میں عوام غیرمعمولی شرکت کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے بڑے انتخابی جلسے کاروپ اختیارکرگئی ۔بندھانی کالونی میں ہونے والی کارنرمیٹنگ میں نامزدحق پرست امیدوار محفوظ یارخان کے ہمراہ نامزدحق پرست میئرکرچی وسیم اختر، اراکین اسمبلی عبدالوسیم،عظیم فاروقی نے خصوصی طورپرشرکت کی ۔کارنرمیٹنگ سے خطاب میں وسیم اخترنے کہاکہ مائنس ون کافارمولاحق پرست عوام نے مستردکردیاہے اورانہوں نے ثابت کردیاہے کہ وہ آج بھی ایم کیوایم اورالطاف حسین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج بھی ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کوکم کرنے کی کوششیں جاری ہے ورہمیں عوام کی خدمت اورکام کرنے سے روکنے کے لئے نت نئے ہتھکنڈے اورسازشوں ہورہی ہے۔وسیم اخترنے کہاکہ آج کی یہ کارنرمیٹنگ کسی بڑے اجتماع کاروپ لی چکی ہے کہ لیاقت آبادالطاف حسین کے چاہنے والوں کاگڑھ ہے ۔انہوں نے حق پرست عوام سے اپیل کہ وہ نامزدحق پرست امیدوارمحفوظ یارخان کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں اورقائدتحریک الطاف حسین سے ولہانہ محبت کاثبوت دیں۔کارنرمیٹنگ سے محفوظ یارخان،عبدالوسیم اورعظیم فاروقی نے خطاب میں کہاکہ ایم کیوایم ملک سے کرپٹ فرسودہ نظام ختم کرکے یہاں غریبوں کی حکمرانی قائم کرناچاہتی ہے،ایم کیوایم میں نہ توکوئی جاگیردارہے،نہ کوئی وڈیرہ اورسرمایہ داربلکہ ایم کیوایم جس طبقے سے تعلق رکھتی ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں ایم کیوایم کانام نہیں،قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کادرس دیااورعوام کی خدمت کایہی منشورلیکرایم کیوایم انتخابات کاحصہ بنتی ہے اورکامیابی ہوتی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حق پرست عوام قائدتحریک الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں جو2جون کوایم کیوایم کے امیدوارکوکامیاب بنائینگے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 2جون کوگھروں سے نکل کراپناووٹ کاسٹ کریں اورماضی کے ریکارڈتوڑکرحق کی فتح کانیاریکارڈقائم کریں۔


تصاویر

4/19/2024 8:59:49 PM