Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس117میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں نامزدحق پرست امیدوار کی انتخابی مہم زوروشورسے جاری


سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس117میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں نامزدحق پرست امیدوار کی انتخابی مہم زوروشورسے جاری
 Posted on: 5/28/2016
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس117میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں نامزدحق پرست امیدوار کی انتخابی مہم زوروشورسے جاری
ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے بڑے پیمانے پرکارنرمیٹنگز،انتخابی ریلیوں اورجلسے جلوس اورمیلوں کااہتمام کیاجارہاہے
انتخابی مہم کے سلسلے میں جمعہ کی شام پیرالہٰی بخش کالونی کے گراؤنڈاور نشترپارک میں پتنگ میلوں کااہتمام کیاگیا
پتنگ میلوں کاافتتاح ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،محمدحسین،زاہدمنصوری اور نامزدامیدوارمحمدقمرعباس رضوی نے دیگرذمہ داران وکارکنان کے ہمراہ کیا
کراچی:۔۔۔28؍مئی2016ء
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس117میں 2جون کوہونیو الے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدواروں میجر(ر) محمدقمر عباس رضوی کی انتخابی مہم زوروشورسے جاری ہے اوراس سلسلے میں بڑے پیمانے پرکارنرمیٹنگز،انتخابی ریلیوں اورجلسے جلوس اورمیلوں کااہتمام کیا جارہا ہے ۔اسی سلسلے میں جمعہ شام پی ایس 117کی یوسی13اوریوسی19کاپتنگ میلہ پیرالہٰی بخش کالونی کے کے ایم سی گراؤنڈجبکہ یوسی 15 ،16اوریوسی17کاپتنگ میلہ نشترپارک میں منعقدکیاگیا۔ایم کیو ایم کے پتنگ میلوں میں علاقے کے حق پرست عوام خصوصاًماؤں، بہنوں،نوجوانوں، بزرگوں ،بچوں اوربچیوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اورایم کیوایم کے پرچم کے رنگ کی پتنگیں فضاء میں اڑاکر لفت انددوزہوئی اورقائدتحریک الطا ف حسین کے نامزدامیداوارسیدقمرعباس رضوی کو اپنی مکمل حمایت کایقین دلایا۔اس موقع پر خواتین اور بچوں بچیوں کے لئے چوڑیوں،ڈوپٹہ ،فیس پینٹنگ کااہتمام کیاگیاتھاجبکہ پتنگ میلوں میں شریک بعض نوجوانوں نے پتنگیں اڑاتے ہوئے سلفیاں بناتے رہے۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے پتنگ اڑاکرمیلے کاافتتاح کیااس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان محمدحسین،زاہدمنصوری،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے جوائنٹ انچارج ابوبکرصدیق و اراکین خالدسلطان،معیدانور،حق پرست اراکین قومی صوبائی اسمبلی اورپی ایس117سے نامزدحق پرست امیدوار میجرریٹائرڈمحمدقمرعباس رضوی بھی موجودتھے۔ بعدازاں نامزد حق پرست امیدوارمحمدقمرعباس رضوی نے ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراوردیگرکے ہمراہ یوسی19میں مختلف کے مقامات میں پرچم کشائی کیں اورمنعقدہ کارنر میٹنگز میں شرکت کی۔اس موقع پرانہوں نے حق پرست عوام کو قائدِتحریک الطاف حسین کا پیغام پہنچایااور موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست عوام 2،جون 2016ء کو اپنی قومی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعدادمیں گھروں سے نکلیں اورووٹ کاسٹ کرکے قائدتحریک الطاف حسین کے امیدوارکوکامیاب بنائیں۔


4/19/2024 10:48:36 AM