Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملیر میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کو قتل اور دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے۔ الطاف حسین


ملیر میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کو قتل اور دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/27/2016
ملیر میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کو قتل اور دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے۔ الطاف حسین
جو عناصر بھی ان حقیقی دہشت گردوں کی سرپرستی کررہے ہیں انکے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ الطاف حسین
آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل
امن کو خراب کرنے والے عناصرکے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ جو عناصر ایم کیوایم اور فوج میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ بھی ناکام ہوں 
جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار ایم کیوایم حیدرآباد کے کارکن ندیم قاضی کو بازیاب کرائیں
حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ، ٹنڈوالہ یار اور سانگھڑ زونوں پر ذمہ داران سے فون پر خطاب
کارکنان ہمت و حوصلے سے ڈٹے ہوئے ہیں، اسی طرح ڈٹے رہیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 27 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورکورکمانڈرکراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار سے اپیل کی ہے کہ ملیرمیں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کوقتل اوردہشت گردی کانشانہ بنانے کے واقعات کا فوری نوٹس لیاجائے اورجوعناصر بھی ان حقیقی دہشت گردوں کی سرپرستی کررہے ہیں انکے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کی شب حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ، ٹنڈوالہ یار اورسانگھڑ زونوں پر ذمہ داران سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روز ملیرکے علاقے جعفرطیار سوسائٹی میں حقیقی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے کارکن عاصم حسین اورہمدردامیرحیدرکوشہیدکردیا۔ ایک ہفتہ قبل بھی حقیقی دہشت گردوں نے ملیرمیں ایم کیوایم کے کارکن فہدذکی کو شہید کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کوچوبیس گھنٹوں سے زائدہوچکے ہیں لیکن ابھی تک پولیس یارینجرزنے اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارنہیں کیاہے ۔حقیقی دہشت گردعلاقے میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر نشانات لگارہے ہیں اور انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ علاقہ چھوڑکرچلے جاؤ ورنہ بھیانک نتائج بھگتنے کے لئے تیارہوجاؤ۔انہوں نے کہاکہ ہم ایسے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورکورکمانڈرکراچی لیفٹنٹ جنرل نویدمختارسے اپیل کی ہے کہ ملیرمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کوقتل اوردہشت گردی کانشانہ بنانے والے حقیقی دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیاجائے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے جو عناصر بھی ان حقیقی دہشت گردوں کی سرپرستی کررہے ہیں انکے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ یہ بات ثابت ہوسکے کہ اس عمل میں پورا ادارہ نہیں بلکہ چند افرادملوث ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جبکہ وزیراعظم نواز شریف شدیدعلیل ہیں اورلندن میں زیرعلاج ہیں،انکی غیرموجودگی کی وجہ سے آرمی چیف اورکورکمانڈرزقومی سلامتی کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں،امن کوخراب کرنے والے عناصرکے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ جوعناصر ایم کیوایم اورفوج میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ بھی ناکام ہوں۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورکورکمانڈرکراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار سے اپیل کی کہ حیدرآباد کے کارکن ندیم قاضی جنہیں تین روزقبل گرفتارکیا گیا تھا اور وہ تاحال لاپتہ ہیں ، ایم کیوایم کے ذمہ داران اور وکلاء پولیس اسٹیشنوں، سی آئی اے سینٹرزاوردیگرمقامات کے چکرلگارہے ہیں لیکن ان کے بارے کچھ نہیں بتایاجارہاہے جس کی وجہ سے انکے گھروالے بھی سخت پریشان اورذہنی اذیت میں مبتلا ہیں لہٰذا ندیم قاضی کوبازیاب کرایاجائے۔جناب الطا ف حسین نے کارکنوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمت وحوصلے سے ڈٹے ہوئے ہیں،اسی طرح ڈٹے رہیں۔

12/8/2016 2:06:43 PM