Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ملیر ٹاؤن یوسی 11 جعفر طیار سوسائٹی میں حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم ملیر ٹاؤن یوسی 11 جعفر طیار سوسائٹی میں حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
 Posted on: 5/27/2016
ایم کیو ایم ملیر ٹاؤن یوسی 11 جعفر طیار سوسائٹی میں حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیو ایم ملیر ٹاؤن کے کارکن سید عاصم حسین شہید جبکہ ہمدرد امیر حیدر کے زخمی ہوئے 
فائرنگ کے واقع میں ملوث حقیقی دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے، وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 27، مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملیر ٹاؤن یوسی 11 جعفر طیار سوسائٹی میں واقع نادِ علی امام بارگاہ چوک پر حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے کارکن سید عاصم حسین ولد انوار حیدر کی شہادت اور ہمدرد امیر حیدر کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حقیق دہشت گرد لانڈھی ملیر اور شہر کے دیگر علاقوں میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو چن چن کر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی دہشت گرد مسلسل کئی روز سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے گھروں پر فائرنگ کرکے علاقے میں دہشت گردی پھیلارکھی ہے اور ایم کیو ایم کے معصوم اور بے گناہ کارکنوں اور ان کے اہلخانہ کو مسلسل حراساں کررہے ، ایسا لگتا ہے کہ ملیر میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں اور یہاں جنگل کا قانون رائج ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب تو ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب یوں معلوم ہوتا ہے کہ حقیقی دہشتگردوں کو کھلے عام ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کودہشت گردی کانشانہ کا لائسنس دے دیا گیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ انوار سیال سمیت تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملیر ٹاؤن میں پیش آنے والے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقع میں ملوث حقیقی دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سید عاصم حسین کے سوگوار اہلخانہ اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید عاصم حسین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور ہمدرد امیر حیدر کو جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ 

9/27/2016 12:13:29 PM