Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شیعہ سنی عوام، فرقہ وارانہ فسادات کی سازش سے ہوشیار رہیں، الطاف حسین


شیعہ سنی عوام، فرقہ وارانہ فسادات کی سازش سے ہوشیار رہیں، الطاف حسین
 Posted on: 5/27/2016
شیعہ سنی عوام، فرقہ وارانہ فسادات کی سازش سے ہوشیار رہیں، الطاف حسین
خفیہ ہاتھ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، الطاف حسین
ملیر میں ایم کیوایم کے کارکنان عاصم حسین اور امیرحیدرکا قتل فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے، الطاف حسین
شیعہ سنی عوام ماضی کی طرح اتحاد کامظاہرہ کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔27، مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جعفرطیار سوسائٹی میں ایم کیوایم ملیرٹاؤن وارڈ 95 کے کارکن سید عاصم حسین اور ہمدرد امیرحیدر کا قتل کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کاحصہ ہے اور ایک مرتبہ پھر خفیہ ہاتھ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کو درپیش اصل مسائل سے قوم کی توجہ ہٹائی جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب سفاک دہشت گردوں کو بے گناہ شہریوں کے قتل کی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے شیعہ سنی عوام سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش سے ہوشیاررہیں ، کسی بھی قسم کی افواہوں پر ہرگز کان نہ دھریں ، ماضی کی طرح اتحاد کامظاہرہ کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کامظاہرہ کریں اور محلہ کمیٹیاں بناکر ایک دوسرے کی جان ومال اور عبادت گاہوں کا تحفظ کریں ۔ 
جناب الطاف حسین نے عاصم حسین شہید اور امیرحیدرشہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلندفرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)

4/18/2024 5:16:31 PM