Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام 26، 27مئی سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی


ایم کیوایم کے زیراہتمام 26، 27مئی سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
 Posted on: 5/26/2016
ایم کیوایم کے زیراہتمام 26، 27مئی سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی 

برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر 
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے
برسی کا مرکزی اجتماع نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا ، اجتماعی دعا حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کرائی
رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، عامر خان ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین اسمبلی ،منتخب بلدیاتی نمائندوں ، ٹاؤنز اور یوسیز کے آرگنائزر اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت 
کراچی ۔۔۔26، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 26، 27مئی 1990ء سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا جس میں بعد نماز ظہر تا عصر سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کیلئے قرآن خوانی کی گئی ۔برسی کے اجتماعات سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا۔ کراچی میں برسی کے مرکزی اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فاروق ستار ، عامر خان ، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل ،کہف الوریٰ ،اراکین رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی ، محترمہ ذرین مجید ، عبد القادر خانزادہ ، گلفراز خان خٹک ، عارف خان ایڈووکیٹ ، اسلم آفریدی ، امین الحق ، محمد کمال ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نمائندے ، ایم کیوایم کے شعبہ جات کے اراکین ، ٹاؤنز اور یوسیز کے آرگنائزر اور کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درخواست پر حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے اجتماعی دعا کرائی جس میں سانحہ پکا قلعہ کے شہداء سمیت تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، لاپتہ کارکنان کی بازیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی کے خاتمے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ 

4/19/2024 5:48:44 AM