Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چوہدری نثارکی جانب سے نادراکو 18کروڑشہریوں کے شناختی کارڈزکودوبارہ کی تصدیق کرنے کے فیصلے پرحق پرست اراکین اسمبلی کااظہارمذمت


چوہدری نثارکی جانب سے نادراکو 18کروڑشہریوں کے شناختی کارڈزکودوبارہ کی تصدیق کرنے کے فیصلے پرحق پرست اراکین اسمبلی کااظہارمذمت
 Posted on: 5/25/2016
چوہدری نثارکی جانب سے نادراکو 18کروڑشہریوں کے شناختی کارڈزکودوبارہ کی تصدیق کرنے کے فیصلے پرحق پرست اراکین اسمبلی کااظہارمذمت
چوہدری نثارکی جانب سے قومی شناختی کارڈزکی تصدیق کافیصلہ 18کروڑ شہریوں کے ساتھ زیادتی اورغیرمنطقی ہے
چوہدری نثارنادرامیں موجودکرپٹ اورکالی بھیڑوں کوبچانے کے لئے ملک بھرکے عوام کونئی مشکل میں ڈال رہے ہیں
ہوناتویہ چاہئے کہ وہ نادرا میں موجودان لوگوں کوبے نقاب کرتے جنہوں نے غیرملکیوں اوربلیک جیٹ دہشت گردوں
کوقومی شناختی بناکرجاری کیے اورملکی سالمیت کوشدید نقصان پہنچایا
چوہدری نثارکی جانب سے نادراکوملک بھرکے شہریوں کے شناختی کارڈزکی دوبارہ تصدیق کے غیرمنطقی فیصلے کانوٹس لیاجائے 
نادرامیں موجودکرپٹ اورکالی بھیڑوں کوبے نقاب کرکے عبرتناک سزادی جائے،حق پرست اراکین اسمبلی کامطالبہ
کراچی:۔۔۔25،مئی2016ء
حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے نادراکو ملک بھرکے شہریوں کے18کروڑشناختی کارڈزکودوبارہ کی تصدیق کرنے کے فیصلے کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے پاکستان بھرکے شہریوں کے ساتھ سراسرزیادتی اورغیرمنطقی فیصلہ قراردیاہے۔ایک بیان میں حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراپنے ادارے نادرامیں موجودکرپٹ کالی بھیڑوں کوبچانے کے لئے ملک بھرکے عوام کومشکل میں ڈال رہے ہیں جبکہ ہوناتویہ چاہئے کہ وہ نادرا میں موجودان لوگوں کوبے نقاب کرتے جنہوں نے غیرملکیوں اوربلیک جیٹ دہشت گردوں کوقومی شناختی بناکرجاری کیے اورملکی سالمیت کوشدید نقصان پہنچایا۔حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ ایک جانب پاکستانی شہریوں کواپنے شناختی کارڈزبنانے میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے اوروہ شدیدگرمی اوردھوپ میں نادرادفاتر کے چکرلگارہے ہیں تاہم انہیں شناختی جاری نہیں کیاجارہابلکہ کبھی بے فارم،کبھی پیدائشی سرٹیفکیٹ ،کبھی والدین کاشناختی،کبھی تعلیمی اسناداورکبھی کمپیوٹرائزڈنکاح نامہ کی کمی کوجوازبناکرریڈکراس لگادیاجاتاہے جبکہ دوسری جانب غیرملکیوں اوربلیک جیٹ دہشت گردوں کوباآسانی شناختی جاری کیے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارکے فیصلے سے ملک بھرکے شہریوں میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے اوروہ سخت ذہنی اذیت کاشکارہوکرسوچنے پرمجبور ہیں کہ آیااس میں ان کاکیاقصور؟۔حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ کایہ کہناکہ پاکستان میں جعلی شناختی نہیں توپھرطالبان رہنماء ملااخترمنصورکاولی محمدکے نام سے قومی شناختی کیسے اورکہاں بنا؟حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان ،آرمی چیف اورچیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کیاکہ چوہدری نثارکی جانب سے نادراکوملک بھر کے شہریوں کے شناختی کارڈزکی دوبارہ تصدیق کے غیرمنطقی فیصلے کانوٹس لیتے ہوئے اس روکاجائے اورنادرامیں موجودکرپٹ اورکالی بھیڑوں کوبے نقاب کرکے عبرتناک سزادی جائے۔

4/26/2024 10:01:31 AM