عوامی عدالت کئی بار اپنا فیصلہ ایم کیو ایم کے حق میں دے چکی ہے اس کے باوجود ایم کیو ایم پر ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے ،عبدالحسیب
ضمیر فروش ٹولے کی خواہش پر سادہ لباس اہلکار ندیم قاضی کو گرفتار کر کے لے گئے جو ظلم وزیادتی کے مترادف ہے،عبدالحسیب
حیدرآباد قلعہ الطاف ہے اور اس قلعے میں بسنے والا ایک ایک بچہ ،بزرگ ، نوجوان ،مائیں ،بہنیں قائد تحریک کے وفادار ہیں،عبدالحسیب
ظلم و جبر کا سلسلہ بند نہ ہوا تو الطافیوں کا صبر کا دامن چھوٹ گیا تو نادیدہ قوتوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،عبدالحسیب
ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ ندیم قاضی کی رہائی کیلئے فی الفور اقدامات کریں اور مہاجر قوم کے ساتھ تعصب برتنے والے حکمران اور افسران کا محاسبہ کریں ،عبدالحسیب
ندیم قاضی کی گرفتاری انہیں راہ حق پرستی سے ہٹانے کی کوشش ہے،عائشہ آفتاب
گرفتاریاں اور چھاپے ایم کیو ایم کے کارکنان کو حق پرستانہ جدوجہد ہٹانہیں سکتے،عائشہ آفتاب
بزرگوں اور خواتین کا یہ احتجاج نادیدہ قوتوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے خاتمے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،محمد ظفر خان
تعصب پرست حکمران اور افسران نے مہاجروں پر ظلم وستم کا سلسلہ بندنہ کیا تو ایم کیو ایم کے احتجاج کا سلسلہ مزید وسیع سے وسیع تر ہوتا چلے جائے گا،محمد ظفر
ایم کیو ایم کے سابقہ سیکٹر انچارج وسینئر کارکن ندیم قاضی کی ناجائز گرفتاری کے بعد لاپتہ کیئے جانے کے خلاف ایم کیو ایم حیدرآباد زون شعبہ خواتین اورایلڈرونگ کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب
خبر نمبر1))
حیدرآباد۔۔۔25،مئی،2016 ء